
امپھال، 17 جولائی (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الگ الگ آپریشن کے دوران دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی، منی پور پولیس نے ایک چوری شدہ دو پہیہ گاڑی بھی برآمد کی ہے۔
منی پور پولیس ہیڈ کوارٹر کی طرف سے آج جاری کردہ ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 16 جولائی کو سیکورٹی فورسز نے منی پور پیپلز ڈیفنس فورس (ایم پی ڈی ایف) کے ایک کیڈر کھندراکپم بویناو¿ میتئی (25) کو بشنو پور ضلع کے ننگتھوکھونگ لوکتک پروجیکٹ علاقے سے گرفتار کیا۔ اس کے قبضے سے ایک .32 پستول، پانچ زندہ راو¿نڈز سے بھری ایک میگزین اور 1 لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے۔
اسی دن ایک اور کارروائی میں، سیکورٹی فورسز نے تورنگ بام ڈیوڈ سنگھ عرف سنمبا (24) کوکو تھوبل ضلع کے وانگجنگ بازار لامڈنگ لیشرم لیکائی میں واقع اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ۔وہ سی پی (پی ڈبلیو جی) کا ایک فعال کیڈر ہے۔
قبل ازیں، منی پور پولیس نے کاکچنگ ضلع کے سورا اوانگ لیکائی علاقے سے ایک ہونڈا ڈیو اسکوٹر برآمد کیا تھا۔ یہ گاڑی امپھال ایسٹ میں اینڈرو پارکنگ ایریا سے چوری ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان تمام معاملات کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی