
قومی وبین الاقوامی تاریخ میں18 جولائی کی تاریخ کئی اہم واقعات کا گواہ رہی ہے، لیکن ہندوستان کی تاریخ میں یہ دن خاص طور سے ہندوستان کی تقسیم کی وجہ سے یاد کیا جاتا ہے۔ اسی دن 18جولائی 1947کو برطانوی پارلیمنٹ نے ہندوستان کی آزادی ایکٹ پاس کیا تھا۔ اس قانون نے برطانوی راج کے خاتمے اور ہندوستان کی تقسیم کی راہ ہموار کی۔اس سے پہلے 3 جون ، 1947 کو اس وقت کے وائسرائے، لارڈ لوئس ماو¿نٹ بیٹن نے، ہندوستان کو دو آزاد ممالک - ہندوستان اور پاکستان - میں تقسیم کرنے کا منصوبہ پیش کیا جسے ماو¿نٹ بیٹن پلان کے نام سے جانا جاتا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ نے 18 جولائی کو اس تجویز کی قانونی منظوری کے بعد فیصلہ کیا کہ پاکستان 14 اگست 1947 کو ایک آزاد ملک بنے گا اور 15 اگست 1947 کو ہندوستان۔
تاہم آزادی کے ساتھ ساتھ ملک کو تقسیم کا درد بھی جھیلنا پڑا۔ تقسیم نے فرقہ وارانہ تشدد کو جنم دیا ، جس نے لاکھوں لوگوں کی جانیں لے لیں اور تقریباً 1.25کروڑلوگوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا۔ اسے انسانی تاریخ میں لوگوں کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ تکلیف دہ ہجرت میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
ریڈکلف باو¿نڈری کمیشن ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحدوں کے تعین کے لیے تشکیل دیا گیا تھا ، اور اس نے پنجاب اور بنگال کو تقسیم کیا۔ سرحدوں کا اعلان آزادی کے بعد کیا گیا تھا ، جس کے نتیجے میں دونوں طرف سے بڑے پیمانے پر انتشار اور تشدد ہوا۔
اہم واقعات
1290 - انگلینڈ کے بادشاہ ایڈورڈ نے یہودیوں کو نکالنے کا حکم دیا۔
1857 - بمبئی یونیورسٹی کا قیام۔
1872 - برطانیہ میںالیکشن میں خفیہ بیلٹ ایکٹ متعارف کرایا گیا۔ اس سے پہلے ووٹنگ کھلے عام کئے جاتے تھے۔
1925 - ہٹلر کی سوانح عمری ’ مائن کامف‘ کا پہلا ایڈیشن شائع ہوا۔
1947 - ہندوستانی آزادی ایکٹ کو شاہی منظوری ملی۔
1955 - ایٹمی توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی کو پہلی بار تجارتی طور پر فروخت کیا گیا۔
1963 - شام میں فوجی بغاوت ناکام ہو گئی۔
1973 - افغانستان میں بادشاہت کا خاتمہ اور جمہوریت کا قیام۔
1977 - ویتنام اقوام متحدہ کا رکن بنا۔
1980 - روہنی سیٹلائٹ کو ہندوستانی ساختہ سیٹلائٹ لانچ وہیکل ایس ایل وی- 3 کے ذریعے مدار میں بھیجا گیا۔
1985 - سوویت روس نے زیر زمین ایٹمی تجربہ کیا۔
1994 - برازیل نے چوتھی بار ورلڈ کپ فٹ بال چمپئن شپ جیتی۔
1999 - عالمی ہوا بازی کی تاریخ میں زیادہ سے زیادہ گھنٹے تک ہوائی جہاز اڑانے کا ریکارڈ رکھنے والے ایڈلوگ کا انتقال ہوگیا۔
2002 - ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ملک کے 12ویں صدر منتخب ہوئے
2002 - ایشیائی ترقیاتی بینک نے سڑکوں کی بہتری کے لیے چھتیس گڑھ کو 200 ملین ڈالر کی امداد کی منظوری دی۔
2003 - وائی وینوگوپال ریڈی ریزرو بینک کے نئے گورنر بنے
2004 - امریکہ نے پاکستان کا 500 ملین ڈالر کا قرضہ معاف کر دیا۔
2010 - اسلام کی توہین کا الزام، کیرالہ کے پروفیسر جوزف پر آٹھ افراد نے حملہ کیااور اس کے ہاتھ کاٹ ڈالے۔
2012 - کم جونگ ان کو باضابطہ طور پر شمالی کوریا کا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا۔
پیدائش
1861 – کادمبنیگانگولی – ہندوستان کی پہلی خاتون گریجویٹ اور پہلی خاتون معالج۔
1918 – نیلسن منڈیلا – نوبل انعام یافتہ جنوبی افریقہ کے سابق صدر۔
1927 – مہدی حسن – مشہور غزل گائیک۔
1931 - بھاوانم وینکٹرامی ریڈی - آندھرا پردیش کے آٹھویں وزیر اعلیٰ۔
1946 – راجیش جوشی – ہندوستان کے مشہور ادیب۔
1970 - اشونی وشنو - مرکزی وزیرریلوے اور سیاست داں ۔
1982 - پرینکا چوپڑا - ہندی سنیما کی مشہور اداکارہ۔
1996 – اسمرتی مندھانا – ہندوستانی خواتین کرکٹر۔
انتقال
1948 - پیرو سنگھ - ہندوستانی فوج کے بہادر اور شہیدوں میں سے ایک۔
1998 – عبدالحمید قیصر – ہندوستان کے مشہور انقلابی رہنما
2011 – جگدیش پرساد – ایک ہندوستانی کلاسیکی گلوکار
2012- راجیش کھنہ - ہندی فلموں کے مشہور اداکار
2016 - مبارک بیگم - ہندی فلموں کی مشہور پلے بیک گلوکارہ
2022 - بھوپندر سنگھ - ہندوستانی سنیما کے مشہور پلے بیک گلوکار اور غزل گو۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan