
نوئیڈا، 16 جولائی ( ہ س) : نوئیڈا پولیس اسٹیشن سیکٹر 126 کے علاقے کی رہائشی لڑکی نے جمعرات کی صبح خودکشی کر لی۔ وہ نرسنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوکری کی تلاش میں تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے لیا جسے بعد میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔
سیکٹر 126 کے ایس ایچ او سومنیش کمار نے بتایا کہ 22 سالہ کماری دیکشا یادو جسکا تعلق، ضلع ایٹہ سے تھا، یہاں جےپی وش ٹاؤن سوسائٹی میں رہتی تھی۔ اس کی دو بہنیں بھی اس کے ساتھ رہ رہی تھیں۔ اس کے مطابق لڑکی نے نرسنگ کا امتحان پاس کیا تھا اور وہ نوکری کی تلاش میں تھی۔ اس نے آج اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔
واقعے کی اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
اسی طرح سیکٹر 58 پولیس اسٹیشن کے انچارج امت کمار نے بتایا کہ جمعرات کی صبح علاقے میں ایک 50 نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ آس پاس کے لوگوں اور سوشل میڈیا کی مدد سے لاش کی شناخت کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ لاش کو فی الحال پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی معلوم ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
--------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد