حیدرآباد میں ڈیزائنر یا جعلی نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
حیدرآباد، 17 جولائی (ہ س) ۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس نے جعلی، تبدیل شدہ اورڈیزائنر نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت مہم شروع کردی ہے۔ پولیس نے خبردار کیاہے کہ غیر قانونی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف اب صرف ٹریفک چالان ہی نہیں بلکہ فوج
حیدرآباد میں ڈیزائنر یا جعلی نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ


حیدرآباد، 17 جولائی (ہ س) ۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس نے جعلی، تبدیل شدہ اورڈیزائنر نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت مہم شروع کردی ہے۔ پولیس نے خبردار کیاہے کہ غیر قانونی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف اب صرف ٹریفک چالان ہی نہیں بلکہ فوجداری مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر بھر میں چلائی گئی خصوصی مہم کے تحت پانچ فوجداری مقدمات درج کیے گئے، جبکہ کئی گاڑیوں کو ضبط بھی کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ایسی شکایات میں اضافہ ہوا تھا کہ بعض افراد جعلی یا تبدیل شدہ نمبر پلیٹس لگا کر اپنی گاڑیوں کی شناخت چھپا رہے ہیں، ٹریفک چالان سے بچ رہے ہیں اور قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ مقدمات جوبلی ہلز،ملک پیٹ، بیگم بازار،عابڈس اور کاچی گوڑہ پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں درج کیے گئے ہیں۔

حیدرآباد ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ صرف حکومت سے منظور شدہ ہائی سکیورٹی رجسٹریشن پلیٹس (ایچ ایس آر پی) ہی قانونی طور پر قابل قبول ہیں۔ نمبرپلیٹ پر غیر معیاری یا آرائشی فونٹس استعمال کرنا، ڈیزائن میں تبدیلی کرنا، رجسٹریشن نمبر کو غلط انداز میں ظاہر کرنا یا اصل نمبر پلیٹ کی جگہ عارضی اسٹیکرلگانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

پولیس نے تمام گاڑی مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر مقررہ اصولوں کے مطابق ایچ ایس آر پی نمبر پلیٹس نصب کریں اور ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں۔

حیدرآباد ٹریفک پولیس نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ جعلی یا تبدیل شدہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری رہےگی۔ ایسے معاملات میں گاڑی فوری طور پرضبط کی جائے گی اور متعلقہ شخص کے خلاف فوجداری مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ یہ خصوصی مہم آئندہ بھی شہر بھر میں جاری رہے گی، تاکہ سڑکوں پر قانون کی پابندی کو یقینی بنایاجاسکے، ٹریفک نظام کو بہتر بنایاجائے اورگاڑیوں سے متعلق جرائم کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande