بلرام پور ضلع میں خواتین سے بھری پک اپ گاڑی پلٹی،دو کی موت
بلرام پور/رائے پور، 16 جولائی (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے ضلع بلرام پور کے شنکر گڑھ تھانہ علاقے کے جارگیم گاو¿ں کے قریب خواتین کو لے جانے والی پک اپ گاڑی پلٹ گئی۔ حادثے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ 10 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے
بلرام پور ضلع میں خواتین سے بھری پک اپ گاڑی پلٹی،دو کی موت


بلرام پور/رائے پور، 16 جولائی (ہ س)۔

چھتیس گڑھ کے ضلع بلرام پور کے شنکر گڑھ تھانہ علاقے کے جارگیم گاو¿ں کے قریب خواتین کو لے جانے والی پک اپ گاڑی پلٹ گئی۔ حادثے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ 10 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کی رات دیر گئے ایک پک اپ ٹرک جس میں بڑی تعداد میں خواتین مزدور شامل تھیں دھان کی روپائی کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔ جارگیمگاو¿ں کے قریب ایک موڑ پر، پک اپ اچانک بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے پلٹ گئی، اور اسمیں سوار تمام لوگ گر پڑے اور موقع پر افرا تفری مچ گئی ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی گاو¿ں کے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس اور ایمبولینس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد تمام زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

شنکر گڑھ پولیس نے اطلاع دی کہ وملا نگیشیا (40) اور کامیشوری پیکرا (46) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ دونوں پریوا گاو¿ں کے رہنے والے تھے۔ گاڑی میں تقریباً 20 سے 25 خواتین مزدور سوار تھیں، جن میں سے 10 سے زائد زخمی ہیں، اور تین کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande