
لاتیہار، 16 جولائی (ہ س)۔ ضلع کے چندوا تھانہ علاقے کے رانچی-لاتیہار اہم شاہراہ این ایچ-75 پر شیو ٹولی کے قریب جمعرات کے روز ٹرک اور بائیک میں سیدھی ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں بائیک پر سوار دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ متوفیان میں سے ایک کی شناخت ٹیکو بھوئیاں، کھلاری (رانچی) کے طور پر ہوئی ہے۔ دوسرے متوفی کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس اس کی شناخت کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔
موصولہ معلومات کے مطابق ڈالٹن گنج سے رانچی کی طرف 407 ٹرک جا رہا تھا۔ وہیں سامنے سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان آ رہے تھے۔ اسی دوران اچانک بے قابو ہو کر دونوں میں شدید ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں دونوں نوجوانوں کی موت جائے وقوعہ پر ہی ہو گئی، جبکہ ٹرک بھی پلٹ گیا۔ حالانکہ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ٹیم فوراً جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں نوجوانوں کو ایمبولینس کی مدد سے اسپتال پہنچایا لیکن معالجین نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔
اس سلسلے میں ڈی ایس پی سندیپ کمار گپتا نے کہا کہ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ متوفی نوجوانوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیجا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن