ڈرائیونگ لائسنس اور آر سی اسمارٹ کارڈ فوری جاری کرنے کی ہدایات
ڈرائیونگ لائسنس اور آر سی اسمارٹ کارڈ فوری جاری کرنے کی ہدایاتحیدرآباد، 17 جولائی (ہ س) ۔ڈرائیونگ لائسنس (ڈی ایل) اوررجسٹریشن سرٹیفکیٹ (آر سی ) اسمارٹ کارڈ کا انتظار کرنے والے ہزاروں شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے۔ تلنگانہ ٹرانسپورٹ محکمہ نے زیر التوااس
ڈرائیونگ لائسنس اور آر سی اسمارٹ کارڈ فوری جاری کرنے کی ھدایات


ڈرائیونگ لائسنس اور آر سی اسمارٹ کارڈ فوری جاری کرنے کی ہدایاتحیدرآباد، 17 جولائی (ہ س) ۔ڈرائیونگ لائسنس (ڈی ایل) اوررجسٹریشن سرٹیفکیٹ (آر سی ) اسمارٹ کارڈ کا انتظار کرنے والے ہزاروں شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے۔ تلنگانہ ٹرانسپورٹ محکمہ نے زیر التوااسمارٹ کارڈز کی جلد ازجلد چھپائی اورتقسیم کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مہم شروع کر دی ہے۔ ریاستی ٹرانسپورٹ کمشنر نے ضلع ٹرانسپورٹ افسران، موٹر وہیکل انسپکٹروں اور دیگر حکام کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس میں ہدایت دی کہ تمام زیر التوا ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کو ترجیحی بنیادوں پر جاری کیا جائے اور درخواست گزاروں تک بغیر کسی غیر ضروری تاخیر کے پہنچایا جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ بڑی تعداد میں منظور شدہ ڈرائیونگ لائسنس پہلے ہی درخواست گزاروں کو بھیجے جا چکے ہیں، جبکہ باقی ماندہ کارڈز کی ترسیل کا عمل مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

حکام نے واضح کیا کہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (آر سی) اسمارٹ کارڈاس وقت تک پرنٹ نہیں کیے جا سکتے جب تک ہائی سکیورٹی رجسٹریشن پلیٹ (آر سی) کی تفصیلات سسٹم میں اپ لوڈ نہ ہوں۔ اسی لیے تمام اضلاع کو ہدایت دی گئی ہے کہ باقی ماندہ ایچ ایس آر پی معلومات فوری طور پر اپ لوڈ کی جائیں تاکہ آر سی اسمارٹ کارڈز کی چھپائی مکمل ہو سکے۔ جائزہ اجلاس میں بعض اضلاع میں کارڈز کی پرنٹنگ اور ترسیل کے دوران پیش آنے والی تکنیکی خرابیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ خاص طور پر الیکٹرانک میڈیا سروس (ای ایم ایس) سسٹم اور مشینوں سے متعلق مسائل پر غور کرتے ہوئے حکام کو ہدایت دی گئی کہ کسی بھی خرابی کی فوری اطلاع محکمہ کے مانیٹرنگ نظام کے ذریعے دی جائے تاکہ مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔

شفافیت اور خدمات کی رفتار بہتر بنانے کے لیے ٹرانسپورٹ محکمہ نے روزانہ نگرانی کا نیا نظام بھی نافذ کیا ہے۔ اب ہر بھیجے جانے والے ڈرائیونگ لائسنس اور آر سی اسمارٹ کارڈ کا ای ایم ایس ڈسپیچ نمبر ریکارڈ کیا جائے گا، جبکہ اضلاع کی سطح پر روزانہ پرنٹنگ اور ترسیل کی نگرانی بھی کی جائے گی۔ اس اقدام سے کارڈز کی ترسیل میں شفافیت آئے گی اور شکایات کے ازالے میں بھی آسانی ہوگی۔

اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کمشنر نے ضلع ٹرانسپورٹ افسران کو مجاز گاڑیوں کے معائنہ مراکز کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے تاکہ گاڑیوں کے معائنے کے عمل میں معیار اور شفافیت برقرار رکھی جاسکے۔

ٹرانسپورٹ محکمہ نے یقین دلایا ہے کہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ مقررہ مدت کے اندر فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ عوام کو بہتر اور بروقت خدمات فراہم کی جا سکیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande