
علی گڑھ, 16 جولائی (ہ س)۔ اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو) نے جولائی 2026 تعلیمی سیشن کے لیے مختلف تعلیمی پروگراموں میں نئے داخلوں اور دوبارہ رجسٹریشن (ری رجسٹریشن) کی آخری تاریخ بڑھا کر 31 جولائی 2026 کر دی ہے۔
اگنو کے علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر اجے وردھن آچاریہ نے بتایا کہ طلبہ اب پوسٹ گریجویٹ، گریجویٹ، پی جی ڈپلومہ، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگراموں میں آن لائن داخلہ اور دوبارہ رجسٹریشن 31 جولائی تک کرا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ گھر بیٹھے اگنو کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں اور ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ یا نیٹ بینکنگ کے ذریعے فیس جمع کرا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر اجے وردھن آچاریہ نے مزید بتایا کہ اگر کسی طالب علم کو داخلہ یا دوبارہ رجسٹریشن کے سلسلے میں کسی قسم کی دشواری پیش آئے تو وہ اگنو علاقائی مرکز، شری ٹیکارام کنیا مہاودیالیہ کیمپس، رام گھاٹ روڈ، علی گڑھ سے رابطہ کر سکتا ہے یا 8869829838 پر فون کرکے رہنمائی حاصل کر سکتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ