پی ڈبلیو ڈی کے وزیر نے بارش کے پانی کے تحفظ کے نظام کا معائنہ کیا ، کہا - بارش کے ہر قطرے کو محفوظ کرنا ضروری
نئی دہلی، 16 جولائی (ہ س)۔ دہلی کے تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) اور آبی وسائل کے وزیر پرویش صاحب سنگھ نے جمعرات کوتیاگراج اسٹیڈیم میں بارش کے پانی کے ذخیرہ کرنے کے نظام کا معائنہ کیا اور شہر بھر میں جاری مہم کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ معائنہ کے بعد، وز
INTENSIFIES-RAINWATER-HARVESTI


نئی دہلی، 16 جولائی (ہ س)۔ دہلی کے تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) اور آبی وسائل کے وزیر پرویش صاحب سنگھ نے جمعرات کوتیاگراج اسٹیڈیم میں بارش کے پانی کے ذخیرہ کرنے کے نظام کا معائنہ کیا اور شہر بھر میں جاری مہم کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

معائنہ کے بعد، وزیر نے کہا کہ بارش کے ہر قطرے کو محفوظ رکھنا دہلی کے مسلسل گرتے ہوئے زیر زمین پانی کی سطح کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو”کیچ دی رین“ کا منتر دیا ہے۔ بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کے ذریعہ بارش کا پانی زمین میں جذب ہوکر زیرزمین پانی کی سطح کو بڑھاتا ہے، جس سے سال بھر پانی کی دستیابی یقینی ہوتی ہے۔ آج، زیر زمین پانی کا استحصال اس کی ریچارج کی صلاحیت سے زیادہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے بورویل خشک ہو رہے ہیں۔ دہلی حکومت نے وزیر اعظم کے وژن کو ایک مشن کے طور پر اپنایا ہے اور ہر سرکاری ادارے کو پانی کے تحفظ کے لیے ایک ماڈل بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

وزیر پرویش صاحب سنگھ نے کہا کہ دہلی حکومت نے مختلف سرکاری دفاتر، اسکولوں، اسپتالوں، اسٹیڈیموں اور دیگر سرکاری اداروں میں 1000 موجودہ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کےنظام کو بحال کرنے اور 500 نئے بارش کے پانی کے ڈھانچے تعمیر کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سمت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ آج تک، تقریباً 400 موجودہ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے نظام کی بحالی مکمل ہو چکی ہے، جبکہ 400 سے زیادہ دیگر نظاموں پر کام جاری ہے۔ اس طرح 800 سے زائد بحالی کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں یا زیر تعمیر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے 500 نئے بنیادی ڈھانچے کے ہدف کے مقابلے میں تقریباً 100بنیادی ڈھانچے کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ 250 سے زائد نئے ڈھانچوں پر کام جاری ہے اور مجموعی طور پر 750 سے زائد نئے اور بحالی کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں یا مختلف محکموں میں جاری ہیں۔

اس کے علاوہ ، دہلی جل بورڈ نے 611موجودہ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے نظام کی بحالی کا کام بھی آزادانہ طور پر اٹھایا ہے، جن میں سے 330 کام مکمل ہو چکے ہیں، 120 پر کام جاری ہے، جب کہ بقیہ پروجیکٹس پر مرحلہ وار کام کیا جا رہا ہے۔

وزیر پرویش صاحب سنگھ نے کہا کہ دہلی جل بورڈ اور محکمہ تعمیرات عامہ کی مشترکہ ٹیمیں مختلف سرکاری عمارتوں کا معائنہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نئے بورویل پرمٹ کو لازمی طور پر بارش کے پانی کے ذخیرہ کرنے کے نظام سے منسلک کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ زمینی پانی کو برابر مقدار میں ری چارج کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کا ہر بحال شدہ نظام اور ہر نیا ڈھانچہ دہلی کے پانی کی حفاظت کو مضبوط کرتا ہے۔ یہ صرف ایک بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ نہیں ہے بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل میں ایک اہم سرمایہ کاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande