مہاراشٹر کو سب سے زیادہ آسان سرکاری خدمات فراہم کرنے والی ریاست بنایا جائے: وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس
مہاراشٹر کو سب سے زیادہ آسان سرکاری خدمات فراہم کرنے والی ریاست بنایا جائے: وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویسممبئی ، 16 جولائی (ہ س) مہاراشٹر حکومت کے گورننس پروسیس ری۔انجینئرنگ (جی پی آر) پروگرام کے تحت سرکاری خدمات کو مزید آسان، شفاف اور ٹیکنالوجی پر
GOVERNANCE MAHARASHTRA CM


مہاراشٹر کو سب سے زیادہ آسان سرکاری خدمات فراہم کرنے والی ریاست بنایا جائے: وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویسممبئی ، 16 جولائی (ہ س) مہاراشٹر حکومت کے گورننس پروسیس ری۔انجینئرنگ (جی پی آر) پروگرام کے تحت سرکاری خدمات کو مزید آسان، شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی بنانے کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 15 اگست تک اس مہم میں نمایاں پیش رفت کریں، ہر سرکاری خدمت کا نئے سرے سے جائزہ لیں، غیر ضروری دستاویزات کی تعداد کم کریں اور باہمی تال میل کے ساتھ کام کرتے ہوئے مہاراشٹر کو سب سے زیادہ آسان سرکاری خدمات فراہم کرنے والی ریاست کے طور پر شناخت دلائیں۔یہ ہدایات وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے سہیادری گیسٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں دیں، جہاں گورننس پروسیس ری۔انجینئرنگ (جی پی آر) کے تیسرے مرحلے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف سکریٹری راجیش اگروال، وزارت کے تمام محکموں کے ایڈیشنل چیف سکریٹریز، پرنسپل سکریٹریز، سکریٹریز اور دیگر سینئر انتظامی افسران شریک تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جی پی آر کے تحت ہر سرکاری خدمت کے لیے چھ مرحلوں پر مشتمل ایک منظم طریقہ کار طے کیا گیا ہے، جس میں جی پی آر رپورٹ کی تیاری، وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ساتھ مشاورت، محکمہ جاتی منظوری، مہا آئی ٹی کے ذریعے تکنیکی ترقی، سرکاری حکم نامہ جاری کرنا اور حتمی جانچ شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام محکمے 15 اگست تک کم از کم پانچویں مرحلے تک پہنچ جائیں، یعنی ضروری حکومتی فیصلے جاری کر کے خدمات کو حتمی آزمائش کے لیے تیار رکھا جائے۔وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ریاست کے شہریوں کو تیز، شفاف اور آسان خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے حکومت نے تمام سرکاری خدمات کا جامع جائزہ لیا ہے۔ اس کے تحت مختلف محکموں کی یکساں نوعیت کی خدمات کو یکجا کیا گیا ہے، غیر ضروری اور فرسودہ خدمات کو ختم کیا گیا ہے اور خدمات کی تعداد کو منظم بنایا گیا ہے تاکہ عوام کو کم سے کم پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑے۔انہوں نے بتایا کہ مہا ڈی بی ٹی 2.0، میتری اور آپلے سرکار 2.0 جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مرحلہ وار تمام سرکاری خدمات دستیاب کرانے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے محکمہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کو ہدایت دی کہ خدمات کی فراہمی میں کسی بھی تکنیکی رکاوٹ سے بچنے کے لیے مضبوط تکنیکی نظام قائم کیا جائے اور تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے الیکٹرانکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے محکمے کے دو نئے منصوبوں، ڈیٹا اینالیٹکس ایز اے سروس اور منی سیتو مرکز کا افتتاح بھی کیا۔افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈیٹا اینالیٹکس کے مؤثر استعمال سے سرکاری نظام میں جوابدہی مزید مضبوط ہوگی، بے ضابطگیوں پر قابو پانے، سرکاری فنڈز کی بچت اور خدمات کی فراہمی میں شفافیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گڑچرولی ضلع کے ماؤ نواز شدت پسندی سے پاک علاقوں میں پولیس دادالورا کھڑکی کو سیتو مرکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ عوام دوست انتظامیہ کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ حکومت ان علاقوں میں تمام سرکاری خدمات مؤثر انداز میں فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے تاکہ دور دراز علاقوں کے شہری بھی جدید اور آسان سرکاری سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande