اغوا اور قتل معاملے کاکلیدی ملزم پولیس کے ساتھ تصادم میں زخمی
پٹنہ، 16 جولائی (ہ س)۔ پٹنہ میں بنٹی یادو قتل معاملے کا اہم ملزم رویش عرف بسیا جمعرات کی صبح بدھا کالونی تھانہ علاقے میں پولیس جھڑپ میں زخمی ہو گیا۔پٹنہ پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے رو
اغوا اور قتل معاملے کاکلیدی ملزم پولیس  جھڑپ میں زخمی


پٹنہ، 16 جولائی (ہ س)۔ پٹنہ میں بنٹی یادو قتل معاملے کا اہم ملزم رویش عرف بسیا جمعرات کی صبح بدھا کالونی تھانہ علاقے میں پولیس جھڑپ میں زخمی ہو گیا۔پٹنہ پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے رویش کو دائیں پیر میں گولی ماری۔ اسے گرفتار کر کے علاج کے لیے پی ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کارتیکیہ کے شرما نے بتایا کہ 7 جولائی 2026 کو کوتوالی تھانہ علاقہ سے ایک شخص کے اغوا کی اطلاع ملی تھی۔ اس شخص کی لاش بعد میں اتھماگولا تھانہ علاقے سے برآمد ہوئی۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایک سینئر پولیس افسر کی ہدایت پر خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم تکنیکی اورمخبر کی معلومات کی بنیاد پر مسلسل چھاپہ ماری کر رہی ہے ۔ اس دوران اطلاع ملی کہ اس معاملے کا کلیدی ملزم رویش کشتی کے ذریعے نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس کی ایک ٹیم نے مختلف گھاٹوں کا محاصرہ کر لیا۔ پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی تو ملزم نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کردی۔ پولیس نے اپنی دفاع میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے پیر میں گولی ماری۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کی مجرمانہ تاریخ ہے اور وہ پہلے بھی جیل جا چکا ہے۔ جائے وقوعہ سے ایک دیسی ساختہ پستول، ایک زندہ کارتوس اور خرچ شدہ کارتوس برآمد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمین کی گرفتاری کے لیے پولیس کی چھاپہ ماری جاری ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande