
نوئیڈا، 16 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع میں، پولیس نے جمعرات کو نوئیڈا کے تھانہ فیز 3 علاقے کے مامورا گاوں کے گلی نمبر 2 میں برقی گاڑی (اسکوٹر) کو چارج کرنے کے دوران پی جی عمارت میں آگ لگنے کے بعددو افراد کی ہلاکت کی سلسلہ میں پی جی چلانے والے ملزم کو جمعرات کو گرفتار کرلیا،جبکہ عمارت کا کیئر ٹیکر مفرور ہے۔ ان کے خلاف مجرمانہ قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس سواتنتر کمار سنگھ نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر پولیس اسٹیشن فیز 3 علاقے کے مامورا گاوں میں واقع ایک عمارت (پی جی) کے گراونڈ فلور پر اس وقت آگ لگ گئی جب ایک الیکٹرک اسکوٹر چارج کرتے وقت شارٹ سرکٹ ہوگیا۔ آگ نے تیزی سے آس پاس کھڑی گاڑیوں اور پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس آگ میں کماری اسنیہا سریواستو (24) بیٹی اشونی کمار ساکن مظفر پور ضلع بہار اور رشبھ کمار (27) ولد سوجیت کمار ساکن بالاگھاٹ، مدھیہ پردیش کی دھوئیں سے دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں، فیز 3 پولیس اسٹیشن نے پی جی آپریٹر کرشنا کمار اور نگراں دھرمیندر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 105، 110، 125 اور 3(5) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کرشنا کمار کو آج صبح گرفتار کرلیا۔ نگراں دھرمیندر مفرور ہے اور اس کی تلاش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرشنا کمار کو عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
چیف فائر آفیسر پردیپ کمار چوبے نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر فائر بریگیڈ کو اطلاع ملی کہ ایک الیکٹرک گاڑی اپنی بیٹری کو بلڈنگ جی-4، گلی نمبر 2، ممورا گاو¿ں کے گراو¿نڈ فلور پر چارج کر رہی تھی۔ چنگاری کے باعث گاڑی میں آگ لگ گئی۔ آگ آس پاس کھڑی دیگر پٹرول گاڑیوں تک پھیل گئی۔ آگ نے تیزی سے پورے کمپلیکس کو اپنی زد میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں اور ایک ہائیڈرولک پلیٹ فارم جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پچاس خاندان کمپلیکس کے اندر رہتے تھے اور انہیں بچا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دھوئیں کے سانس لینے سے دم گھٹنے کے نتیجہ میں دو افراد کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا۔ سنیہا اور رشبھ کی وہیں موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ جس گلی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا وہ بہت تنگ تھی۔ جس کی وجہ سے راحت اور بچاو¿ کے کاموں میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فائر مین کو آگ میں پھنسے ہوئے کچھ لوگوں کو اپنی پیٹھ پر نکالتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ فائر ڈپارٹمنٹ نے تقریباً دو گھنٹے تک راحت اور بچاو کا کام کیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے چند ہی منٹوں میں پوری عمارت دھویں سے بھر گئی۔ کچھ لوگوں نے بانس کی سیڑھیوں سے ایک چھت سے دوسری چھت پر جا کر اپنی جان بچائی۔ وہاں رہنے والے لوگوں نے بتایا کہ شروع میں ان کا خیال تھا کہ آگ چھوٹی ہے اور کچھ دیر میں بجھ جائے گی۔ لیکن کچھ ہی دیر میں آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی