ناگالینڈ میں شہید ہوئےوالا فوجی جوان پونچھ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
جموں, 16 جولائی (ہ س)۔ آسام رائفلز کے بہادر جوان حولدار محمد اقبال کو جمعرات کے روز ضلع پونچھ کے ان کے آبائی گاؤں کلر موہڑہ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔وہ ناگالینڈ میں دورانِ ڈیوٹی شہید ہو گئے تھے۔شہید کے جسدِ خاکی کو جب آب
Army


جموں, 16 جولائی (ہ س)۔

آسام رائفلز کے بہادر جوان حولدار محمد اقبال کو جمعرات کے روز ضلع پونچھ کے ان کے آبائی گاؤں کلر موہڑہ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔وہ ناگالینڈ میں دورانِ ڈیوٹی شہید ہو گئے تھے۔شہید کے جسدِ خاکی کو جب آبائی گاؤں پہنچایا گیا تو فوجی دستے نے سلامی پیش کرتے ہوئے پھول نچھاور کیں۔ اس موقع پر مقامی لوگوں، رشتہ داروں، سماجی شخصیات اور انتظامیہ کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید کو پُرنم آنکھوں سے آخری الوداع کہا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حولدار محمد اقبال ناگالینڈ میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، جہاں وہ فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہو گئے۔ بعد ازاں ان کے جسدِ خاکی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں لایا گیا، جہاں نمازِ جنازہ کے بعد انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا۔اس موقع پر مقررین نے شہید کی جرات، فرض شناسی اور ملک کے لیے دی گئی قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے ایسے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande