راج پورہ کے قریب رنبیر نہر میں ڈوب گیا 10 سالہ لڑکا ، ایس ڈی آر ایف نرے نہر سے نکالی گئی لاش
سرینگر، 16 جولائی (ہ س): راج پورہ کے قریب رنبیر نہر میں جمعرات کو ایک 10 سالہ لڑکا ڈوب گیا۔ ایس ڈی آر ایف اور واٹر ریسکیو ٹیم نے پولس چوکی تالاب تلو سے اطلاع ملنے کے بعد اس واقعہ کا جواب دیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ٹیم نے تلاشی مہم شروع کی اور
راج پورہ کے قریب رنبیر نہر میں ڈوب گیا 10 سالہ لڑکا ، ایس ڈی آر ایف نرے نہر سے نکالی گئی لاش


سرینگر، 16 جولائی (ہ س): راج پورہ کے قریب رنبیر نہر میں جمعرات کو ایک 10 سالہ لڑکا ڈوب گیا۔ ایس ڈی آر ایف اور واٹر ریسکیو ٹیم نے پولس چوکی تالاب تلو سے اطلاع ملنے کے بعد اس واقعہ کا جواب دیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ٹیم نے تلاشی مہم شروع کی اور لڑکے کی لاش نہر سے برآمد کی۔ اسکے بعد قانونی کارروائی کے لیے لاش کو مقامی پولیس کے حوالے کردی گئی۔

اس واقعے کے بعد ایس ڈی آر ایف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو نہروں اور دیگر آبی ذخائر سے دور رکھیں اور ایسے سانحات کو روکنے کے لیے چوکس رہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande