اتراکھنڈ کے کئی اضلاع میں شدید بارش کا الرٹ، 61 سڑکیں بند
دہرادون، 15 جولائی (ہ س)۔ اتراکھنڈ میں مانسون کے فعال ہونے کے دوران ہی محکمہ موسمیات نے نینی تال، چمپاوت، باگیشور اور پتھورا گڑھ اضلاع میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے ریاست کی 61 سڑکیں بند کر دی گئی ہیں اور لینڈ سلائیڈنگ، چٹ
موسم


دہرادون، 15 جولائی (ہ س)۔ اتراکھنڈ میں مانسون کے فعال ہونے کے دوران ہی محکمہ موسمیات نے نینی تال، چمپاوت، باگیشور اور پتھورا گڑھ اضلاع میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے ریاست کی 61 سڑکیں بند کر دی گئی ہیں اور لینڈ سلائیڈنگ، چٹانیں گرنے، ندیوں کے چڑھنے اور پانی جمع ہونے کے امکان کے پیش نظر لوگوں کو اگلے پانچ دنوں تک چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دہرادون میں بدھ کی صبح اچانک موسم بدل گیا۔ ہلکی دھوپ کے بعد صبح 10 بجے کے قریب آسمان پر بادل چھا گئے جس سے شہر میں بارش کا امکان بڑھ گیا۔ موسم کی تبدیلی سے درجہ حرارت میں معمولی کمی ہوئی جس سے حبس سے کچھ راحت ملی۔

موسمیاتی مرکز، دہرادون کے مطابق، اترکاشی، رودرپریاگ، چمولی، پتھورا گڑھ، چمپاوت، نینیتال اور باگیشور میں الگ الگ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔ باقی پہاڑی اضلاع اور ادھم سنگھ نگر میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے، جبکہ ہریدوار ضلع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ دنوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ، چٹانوں کے گرنے، پہاڑی راستے بند ہونے، ندیوں اور ندی نالوں میں بہہ جانے اور نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف اس وقت سفر کریں جب بالکل ضروری ہو اور دریاو¿ں اور ندی نالوں کے قریب احتیاط برتیں۔

بدھ کی صبح اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ایس ای او سی) کی ایک رپورٹ کے مطابق، ریاست میں مختلف زمروں کی 61 سڑکیں بند ہیں۔ ان میں ایک قومی شاہراہ، دو بی آر او قومی شاہراہیں، ایک ریاستی شاہراہ، ایک بڑی ضلعی سڑک، نو دیگر ضلعی سڑکیں اور 53 دیہی سڑکیں شامل ہیں۔ متعلقہ محکمے سڑکوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande