ارجنٹیناپرہورہی تنقید غلط ، سیمی فائنل میں پہنچنا ہماری طاقت کا ثبوت ہے: کوچ اسکالونی
اٹلانٹا، 15 جولائی (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ساتھ مقابلہ سے قبل، ارجنٹینا کے ہیڈ کوچ لیونل ا سکالونی نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ اسکالونی نے کہا کہ موجودہ عالمی چیمپئن چھ میں سے چھ میچ ج
اسکالونی


اٹلانٹا، 15 جولائی (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ساتھ مقابلہ سے قبل، ارجنٹینا کے ہیڈ کوچ لیونل ا سکالونی نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

اسکالونی نے کہا کہ موجودہ عالمی چیمپئن چھ میں سے چھ میچ جیت کر آخری چار میں پہنچ گئے ہیں اور یہ بذات خود ٹیم کے معیار کا ثبوت ہے۔

2026 ورلڈ کپ میں لگاتار چھ جیت کے باوجود ارجنٹینا کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے۔ ٹیم کو راو¿نڈ آف 32 میں کیپ ورڈے اور کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف اضافی وقت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اسے پری کوارٹر فائنل میں مصر کے خلاف 2-0 سے شکست کے بعد واپسی کرنی پڑی۔

تاہم، اسکالونی نے اس تنقید کو مسترد کرتے ہوئے میچ سے قبل ایک کانفرنس میں کہا: ٹیم اتنی خراب نہیں کھیل رہی ہے جیسا کہ لوگ کہہ رہے ہیں۔ اگر ہم یہاںتک پہنچے ہیں، تو ظاہر ہے کہ ہم نے کچھ ٹھیک کیا ہے۔

اسکالونی نے اپنی ٹیم کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا، میں اپنے کھلاڑیوں کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے ہمیں تین بڑے خطاب اور اب ایک اور ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچایا۔ ہم فائنل سے صرف ایک جیت کے فاصلے پر ہیں اور وہاں تک پہنچنے کے لیے ہم اپنا سب کچھ جھونک دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سطح پر کھیل کی خوبصورتی سے زیادہ نتائج اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سچ کہوں تو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم بالکل اسی طرح کھیل رہے ہیں یا نہیں جس طرح میں چاہتا ہوں ۔ اگر کوئی ڈیڑھ ماہ پہلے کہہ دیتا کہ ہم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچیں گے تو میں کسی بھی قیمت پر وہاں تک پہنچنے کے لیے تیار ہوجاتا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہیں، یہ سب سے اہم چیز ہے۔ ہم سب بہت پرجوش اور خوش ہیں۔ ٹیم جس حالت میں ہے اسی کے ساتھ مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کو عالمی فٹ بال کی سب سے زیادہ زیر بحث حریفانہ مقابلوں میں سے ایک سمجھا جارہاہے۔ 1982 کی فاک لینڈ کی جنگ اور ورلڈ کپ کے کئی تاریخی مقابلوں نے اس میچ کو خاص بنا دیا ہے، لیکن اسکالونی نے کہا کہ سیاست اور تاریخ کو کھیل سے الگ رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا، سچ یہ ہے کہ یہ صرف ایک فٹ بال کا کھیل ہے۔ کئی سال پہلے جو ہوا ،اس کاہمیں احترام ہے، لیکن میں ان دونوں چیزوں کو ملا کر نہیں دیکھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہماری تاریخ کا بہت افسوسناک دور تھا اور ہم اسے اب تبدیل نہیں کر سکتے، لیکن یہ صرف ایک فٹ بال میچ ہے۔ دنیا کے کئی حصوں میں جنگیں ہو رہی ہیں اور ہم ہمیشہ جنگ کی مخالفت کرتے ہیں، ایسی صورتحال میں، میں اس میچ کو کسی اور نقطہ نظر سے دیکھنا درست نہیں سمجھتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کو ضرور یاد کرتے ہیں لیکن یہ فٹ بال کا میچ ہے۔ دونوں چیزوں کو آپس میں نہیں ملانا چاہیے۔

ارجنٹینا نے گروپ مرحلے میں الجزائر، آسٹریا اور اردن کو شکست دے کر گروپ جے میں سرفہرست رہے۔ اس کے بعد ناک آو¿ٹ مرحلے میں کیپ ورڈے، مصر اور سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

موجودہ عالمی چیمپئن نے مسلسل 12 ورلڈ کپ میچ جیتے ہیں اور اب وہ مسلسل دوسری بار عالمی چیمپئن بننے سے صرف دو جیت کی دور ی پرہے۔

بدھ کو اٹلانٹا میں سیمی فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم 19 جولائی کو نیویارک-نیو جرسی اسٹیڈیم میںا سپین کے خلاف ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande