
سرینگر، 15 جولائی (ہ س)۔سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹرکی بدھ کی صبح جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کولگام میں سی آرپی ایف کی 18ویں بٹالین کے ساتھ تعینات اے ایس آئی ڈیوٹی کے دوران گرگئے۔انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراردے دیا اور کہا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ بعد میں ان کی شناخت ہریانہ کے رہنے والے جئے پرکاش کے طور پر ہوئی۔ دریں اثنا، حکام نے کہا کہ مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir