دہلی کی ٹریفک پولیس کی مختلف ایجنسیوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ، ٹریفک جام اورآبی جماؤ سے نمٹنے کےلئے تیاریاں تیز
نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س)۔ دہلی میں مانسون کے دوران بڑھتے ہوئے ٹریفک جام اور آبی جماؤ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے دہلی ٹریفک پولیس نے منگل کو مختلف سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اس میٹنگ کی صدارت اسپیشل کمشنر آف پولیس (ٹریفک)
دہلی کی ٹریفک پولیس کی مختلف ایجنسیوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ، ٹریفک جام اورآبی جماؤ سے نمٹنے کےلئے تیاریاں تیز


نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س)۔ دہلی میں مانسون کے دوران بڑھتے ہوئے ٹریفک جام اور آبی جماؤ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے دہلی ٹریفک پولیس نے منگل کو مختلف سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اس میٹنگ کی صدارت اسپیشل کمشنر آف پولیس (ٹریفک) منیش اگروال نے پولیس ہیڈ کوارٹر کے ویمرش کانفرنس ہال میں کی۔ اجلاس میں شہر میں بڑے ٹریفک جام والے مقامات پر ٹریفک میں بہتری، ما نسون کے دوران ٹریفک مینجمنٹ اور انفراسٹرکچر کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

دہلی ٹریفک پولیس کے سینئر افسران بشمول جوائنٹ کمشنر آف پولیس (ٹریفک) سنجے تیاگی، ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (ٹریفک) دنیش گپتا، ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ٹریفک) (ہیڈ کوارٹر 2 اور آر ایس سی) ایس کے سنگھ، میٹنگ میں موجود تھے۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی)، دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی)، محکمہ ٹرانسپورٹ، دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ڈی ٹی سی)،محکمہ تعمیرات عامہ(پی ڈبلیو ڈی)، میونسپل کارپوریشن(ایم سی ڈی)، ٹاٹا پاور دہلی ڈسٹریبیوشن لمیٹڈ(ٹی پی ڈی ڈی ایل) اور دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی) کے سینئر افسروں نے بھی میٹنگ میں حصہ لیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande