
روہتک، 14 جولائی (ہ س)۔
میزبان ہریانہ نے انڈر۔ 23 قومی کشتی چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں زمروں میں ٹیم نیشنل چمپئن بن گئی۔ مردوں کی فری اسٹائل، گریکو۔ رومن اور خواتین زمرہ تینوں میں ٹیم چمپئن بننے کا فخر حاصل کیا۔مہارشی دیانند یونیورسٹی (ایم ڈی یو)، روہتک ہریانہ میں منعقدہ تمام زمروں میں اپنا تسلط برقرار رکھا۔
مردوں کے فری اسٹائل میں، ہریانہ 200 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ (ایس ایس سی بی) 138 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
گریکو ۔رومن زمرے میں بھی ہریانہ نے 195 پوائنٹس کے ساتھ خطاب جیتا، جبکہ ایس ایس سی بی 165 پوائنٹس کے ساتھ رنر اپ رہا۔
خواتین کے زمرے میں، ہریانہ نے 183 پوائنٹس کے ساتھ ٹیم چمپئن شپ جیت لی، جبکہ مہاراشٹر 160 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر سنجے کمار سنگھ نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے میں نوجوان پہلوانوں کی سطح بہترین تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ کی کامیابی اس کے مضبوط تربیتی نظام کا نتیجہ ہے، جبکہ سروسز اور دیگر ریاستوں کے کھلاڑیوں نے بھی اعلیٰ سطحی کارکردگی کے ساتھ مقابلہ کو مضبوط کیا۔ انہوں نے فیڈریشن کو یقین دلایا کہ فیڈریشن ان باصلاحیت کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرے گی تاکہ وہ سینئر سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔
خواتین کے زمرے میں 50 کلوگرام میں مدھیہ پردیش کی پریانشی پرجاپت، 53 کلوگرام میں ہریانہ کی کیرتی، 55 کلوگرام میں ہریانہ کی جیوتی، 57 کلوگرام میں ہریانہ کی رینا، 59 کلوگرام میں ہریانہ کی سمرن،62کلوگرام میں ایس ایس سی بی کی انجلی،65کلوگرام میں چنڈی گڑھ کی خوشی رانی،68کلوگرام میں راجستھان کی اشونی وشنوئی،72کلوگرام میں مہاراشٹر کی امرتا اور76کلوگرام میں مہاراشٹر کی ویدکا نے تمغہ اپنے نام کئے۔
گریکو رومن زمرے میں 55 کلوگرام میں ہریانہ کے نکھل، 60 کلوگرام میں ایس ایس سی بی کے کھنڈونگ بام، 67 کلوگرام میں ایس ایس سی بی کے ساگر سنگھ، 72 کلوگرام میں ہریانہ کے ونیت داہیا، 77 کلوگرام میں ہریانہ کے تشار، 82کلوگرام میں ایس ایس سی بی کے دیپک پونیا،87کلوگرام میں مہاراشٹر کے ونے ٹھٹھل پجاری،97کلوگرام اور130کلوگرام زمرہ میں ہریانہ کے پیوش کمار نے طلائی تمغہ حاصل کئے۔اس مقابلے میں ہریانہ کے نوجوان پہلوانوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ہندوستانی ریسلنگ میں ان کا دبدبہ برقرار ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan