یوتھ ہاکی ۔5ایشین چمپئن شپ کے لیے ہندوستان کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کا اعلان
نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ ہاکی انڈیا نے منگل کو مسقط، عمان میں 20 سے 25 جولائی تک ہونے والی پہلی یوتھ ہاکی 5 ایس ایشین چمپئن شپ کے لیے ہندوستانی سب جونیئر مردوں اور خواتین کی ٹیموں کا اعلان کر دیا۔یہ ٹورنامنٹ ایشیا کے ابھرتے ہوئے ہاکی ٹیلنٹ کے لیے
یوتھ ہاکی ۔5ایشین چمپئن شپ کے لیے ہندوستان کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کا اعلان


نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ ہاکی انڈیا نے منگل کو مسقط، عمان میں 20 سے 25 جولائی تک ہونے والی پہلی یوتھ ہاکی 5 ایس ایشین چمپئن شپ کے لیے ہندوستانی سب جونیئر مردوں اور خواتین کی ٹیموں کا اعلان کر دیا۔یہ ٹورنامنٹ ایشیا کے ابھرتے ہوئے ہاکی ٹیلنٹ کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے اور یہ پہلی بارایف آئی ایچ انڈر 18 یوتھ ہاکی 5ورلڈ کپ کے لیے ایشیائی کوالیفائر بھی ہوگا۔مردوں کے زمرے میں میزبان عمان کے ساتھ ساتھ ہندوستان، پاکستان، ایران، عراق، سعودی عرب اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ خواتین کے زمرے میں بھارت، پاکستان، عمان، چین، ازبکستان، قازقستان اور ایران کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔گول کیپر کھلی کماری اور مہک پریہار کو ہندوستانی سب جونیئر خواتین ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ نیلم ٹوپنو اور کرن ایکا دفاع کریں گی، جب کہ دیا، پشپا ماجھی اور شروتی کماری مڈ فیلڈ بنائیں گی۔ نوشین ناز، سندیپا کماری اور کپتان سویٹی کجور اٹیک کی قیادت کریں گی۔خواتین ٹیم کی کوچ رانی نے کہا کہ ٹیم میں مہارت، رفتار اور توازن کا اچھا امتزاج ہے۔ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں سخت محنت کی اور ہاکی 5کے تیز رفتار انداز کے مطابق ڈھال لیا۔ انہیں یقین ہے کہ ٹیم ایشیائی ٹیموں کے خلاف بے خوف ہاکی کھیلے گی۔مردوں کی ٹیم کی کپتانی کیتن کشواہا کر رہے ہیں۔مردوں کی ٹیم کے کوچ سردار سنگھ نے کہا کہ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہاکی 5ایک ایسا فارمیٹ ہے جس میں تیز رفتاری، تخلیقی صلاحیتوں اور دباو میں فیصلہ سازی کی ضرورت ہوتی ہے اور ٹیم اس کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande