سراہاں میں 150 فٹ گہری کھائی میںگری کار، دو خواتین سمیت تین افراد کی موت
ناہن، 13 جولائی (ہ س)۔ضلع سرمور کے علاقے سراہاں میں اتوار کی شام ایک المناک سڑک حادثے میں دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ ناہن ۔ کمارہٹی۔شملہ قومی شاہراہ پرسراہاں ہسپتال کے قریب پیش آیا، جہاں ایک کار قابو سے باہر ہو
سراہاں میں 150 فٹ گہری کھائی میںگری کار، دو خواتین سمیت تین افراد کی موت


ناہن، 13 جولائی (ہ س)۔ضلع سرمور کے علاقے سراہاں میں اتوار کی شام ایک المناک سڑک حادثے میں دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ ناہن ۔ کمارہٹی۔شملہ قومی شاہراہ پرسراہاں ہسپتال کے قریب پیش آیا، جہاں ایک کار قابو سے باہر ہو کر 150 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔

اطلاعات کے مطابق کار سراہاں ہسپتال کے نیچے ایک موڑ پر بے قابو ہو گئی اور سڑک کے کنارے لگے پیرافٹ کوتوڑتے ہوئے کھائی میں جاگری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔پولیس کے مطابق کار میں چار افراد سوار تھے۔ حادثے میں48سالہ رینا شرما،اہلیہ رام لال شرما رہائشی گھرگون پلاشو اور65سالہ ادھیکاری جیٹلی ولد رماکانت رہائشی سراہاں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔وہیں 60سالہ ارمل جیٹلی اہلیہ ادھیکاری جیٹلی نے راستے میں دم توڑدیا، جبکہ33سالہ یشسوی جیٹلی سنگین طور سے زخمی ہیں، جنہیں ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹر وائی ایس پرمار میڈیکل کالج اور اسپتال ناہن ریفر کیا گیا۔پولیس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پیر کو پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ وہیں ایس ڈی ایم ڈاکٹر پرینکا چندر نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو25-25ہزار روپے اور زخمی کوپانچ ہزار روپے کی فوری راحت دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande