رتلام۔اندور فور لین پر ڈیوائیڈر سے ٹکرائی کار،ڈاکٹر اور اس کے سسر کی موت
رتلام، 13 جولائی (ہ س)۔ رتلام ضلع اسپتال کے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر منیش سنگھ اور ان کے 80سالہ سسر شیو نارائن راجوریا مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں رتلام۔اندور فور لین پر ایک المناک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پورا خاندان بھ
رتلام اندور فور لین پر ڈیوائیڈر سے ٹکرائی کار،ڈاکٹر اور اس کے سسر کی موت


رتلام، 13 جولائی (ہ س)۔ رتلام ضلع اسپتال کے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر منیش سنگھ اور ان کے 80سالہ سسر شیو نارائن راجوریا مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں رتلام۔اندور فور لین پر ایک المناک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پورا خاندان بھوپال سے رتلام لوٹ رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق، ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے کار بے قابو ہوکر پل کے ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی۔اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اتوار۔پیر کی درمیانی رات تقریبا 3:30 بجے دھراڑ کے آگے اور ٹول پلازہ سے پہلے ایک چھوٹی پلیا پر پیش آیا۔ تیز رفتار کار براہ راست ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں سوار تمام افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو فوری طور پر رتلام میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ہسپتال میں ڈاکٹروں نے منیش سنگھ کو مردہ قرار دے دیااور ان کے سسر شیو نارائن راجوریا، جو شدید زخمی تھے، پیر کی صبح علاج کے دوران انتقال کر گئے۔ دیگر زخمیوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande