رامبن میں گاڑیوں کے درمیان ٹکر، یاتری زخمی
جموں،13 جولائی(ہ س)۔ شری امرناتھ یاترا کے دوران پیر کو ضلع رامبن کے چندرکوٹ علاقے میں لنگرپوائنٹ کے قریب یاتریوں کے قافلے کو پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں 18 یاتری معمولی زخمی ہو گئے۔ سرکاری حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پہلگام کی جانب ر
Accident


جموں،13 جولائی(ہ س)۔

شری امرناتھ یاترا کے دوران پیر کو ضلع رامبن کے چندرکوٹ علاقے میں لنگرپوائنٹ کے قریب یاتریوں کے قافلے کو پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں 18 یاتری معمولی زخمی ہو گئے۔

سرکاری حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پہلگام کی جانب رواں یاتری قافلے میں شامل جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (جے کے آر ٹی سی) کی دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کی شدت کے باعث ایک بس بے قابو ہو کر ایک کار سے جا ٹکرائی، جبکہ کار آگے موجود ایک نجی بس سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں متعدد یاتری زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر رامبن نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور تمام 18 زخمی یاتریوں کو ضلع اسپتال رامبن منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے اور انہیں معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔

ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande