ویتنام کشتی حادثہ: تمل ناڈو کے 10 شہریوں سمیت 15 ہندوستانی سیاحوں کی موت، وزیر اعظم مودی نے اظہارِ تعزیت کیا
حادثے میں 23 لوگوں کو بچا لیا گیا ویتنام حکومت نے جانچ کے احکامات دیے ہنوئی/نئی دہلی، 12 جولائی (ہ س)۔ ویتنام کے مقبول سیاحتی مقام پھو-کووک جزیرے کے قریب ہفتہ کے روز ہندوستانی سیاحوں کو لے جا رہی ایک اسپیڈ بوٹ پلٹنے سے 15 ہندوستانی سیاحوں کی موت
اسپیڈ بوٹ پر سوار 32 ہندوستانی سیاحوں کی فہرست


اسپیڈ بوٹ پر سوار 32 ہندوستانی سیاحوں کی فہرست


حادثے میں 23 لوگوں کو بچا لیا گیا

ویتنام حکومت نے جانچ کے احکامات دیے

ہنوئی/نئی دہلی، 12 جولائی (ہ س)۔ ویتنام کے مقبول سیاحتی مقام پھو-کووک جزیرے کے قریب ہفتہ کے روز ہندوستانی سیاحوں کو لے جا رہی ایک اسپیڈ بوٹ پلٹنے سے 15 ہندوستانی سیاحوں کی موت ہو گئی۔ متوفیان میں تمل ناڈو کے 10، آندھرا پردیش کے 3 اور کیرالہ کے 2 سیاح شامل ہیں۔ حادثے میں 23 لوگوں کو محفوظ بچا لیا گیا، جن کا مقامی اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔

معلومات کے مطابق، کشتی میں 32 ہندوستانی سیاح اور عملے کے اراکین سوار تھے۔ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 1 بجے پھو-کووک جزیرے کے قریب سمندر میں یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد ویتنام کی بارڈر سیکورٹی فورس، بحریہ، کوسٹ گارڈ اور دیگر ایجنسیوں نے مشترکہ طور پر بڑے پیمانے پر راحت اور بچاو مہم چلائی۔ اس مہم میں دو بچاو کشتیاں اور 35 جوانوں کو تعینات کیا گیا۔

حادثے کے بعد ویتنام حکومت نے حادثے کی وجوہات کی فوری جانچ کرانے اور راحت رسانی کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایات دی ہیں۔ حکومت نے وزارتِ خارجہ کو ہندوستانی سفارت خانے اور متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ تال میل قائم کر کے متاثرہ ہندوستانی شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو فوری طور پر قونصلر امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایکس پر لکھا، ’’ویتنام کے پھو-کووک کے قریب ہندوستانی شہریوں سے وابستہ کشتی حادثے کی المناک خبر سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔ جن خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، ان کے تئیں میری گہری تعزیت ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کرتا ہوں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل متاثرہ ہندوستانیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں اور ہندوستانی حکام ویتنام کی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

لوک سبھا میں حزبِ اختلاف رہنما راہل گاندھی نے حادثے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزارتِ خارجہ سے ویتنام حکومت کے ساتھ تال میل بنا کر متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد یقینی بنانے کی اپیل کی۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ویتنام میں ہندوستانی سفارت خانہ حادثے سے متاثرہ ہندوستانی شہریوں اور ان کے لواحقین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے بھی واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متوفیان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کی۔

ہنوئی میں واقع ہندوستانی سفارت خانے اور ہو چی منہ سٹی میں واقع ہندوستانی قونصلیٹ جنرل نے مدد کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کیے ہیں۔

ہو چی منہ سٹی ہیلپ لائن:

14 37 552 91 84+

30 79 281 36 84+

0414 452 33 84+

ہنوئی ہیلپ لائن:

9165 308 91 84+

اس کے علاوہ تلنگانہ حکومت کے این آر آئی محکمے نے بھی متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ ہیلپ لائن نمبر یہ ہیں: 9885371189، 7997959754، 9989654807، 7997959779۔

ہندوستانی سفارت خانے نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے تمام 32 ہندوستانی سیاحوں اور متوفیان کی فہرست متعلقہ خاندانوں اور حکام کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک کی حکومتیں راحت، قونصلر امداد اور حادثے کی جانچ میں مل کر کام کر رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande