
سیوان، 12 جولائی (ہ س)۔ ضلع میں جرائم پر قابو پانے اور امن و امان کو مضبوط کرنے کی مہم تحت سیوان پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی ایک مشترکہ ٹیم نے ایم ایچ نگر تھانہ علاقہ کےٹاپ 10 کی فہرست میں شامل مطلوب جرائم پیشہ کوثر سائی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پورن کمار جھا نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کوثر سائی ولد انصار سائی ساکن پیاور کو ایس ٹی ایف، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس یونٹ اور ایم ایچ نگر تھانہ نے مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا تھا۔
ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم مہاراج گنج تھانہ مقدمہ نمبر 29425 میں مطلوب تھا۔ اس کے خلاف سی آر پی سی، آرمس ایکٹ اور این ڈی پی ایس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوثر سائی کی مجرمانہ تاریخ ہے۔ اس کے خلاف 2019 میں قتل، دھمکیاں، اسلحہ ایکٹ اور دھماکہ خیز مواد ایکٹ کے تحت اور 2024 میں ایم ایچ نگر تھانہ میں بی این ایس کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔ایس پی پورن کمار جھا نے بتایا کہ ضلع میں مفرور اور مطلوب مجرموں کی گرفتاری کے لیے خصوصی مہم مسلسل چلائی جا رہی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ یہ چھاپہ ماری ایم ایچ نگر تھانہ انچار ج سب انسپکٹر راجیو کمار پٹیل، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس یونٹ، سیوان اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی مشترکہ ٹیم نے کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan