خیبرپختونخوا ہ کے شہر کرک میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں چار مشتبہ دہشت گرد مارے گئے
اسلام آباد، 10 جولائی (ہ س) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا ہ کے ضلع کرک کے خٹک ڈیم علاقہ میں کرک پولیس، کوہاٹ پولیس اور سیکورٹی فورسز کے مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن کے دوران ایک مقابلے میں چار مشتبہ دہشت گرد مارے گئے۔ دنیا نیوز کے مطابق خٹک ڈ
خیبر


اسلام آباد، 10 جولائی (ہ س) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا ہ کے ضلع کرک کے خٹک ڈیم علاقہ میں کرک پولیس، کوہاٹ پولیس اور سیکورٹی فورسز کے مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن کے دوران ایک مقابلے میں چار مشتبہ دہشت گرد مارے گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق خٹک ڈیم کے علاقے میں چھپے دہشت گردوں نے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ جس کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد حال ہی میں مارے گئے دہشت گرد کمانڈر زاہد کے ساتھ رہتے تھے۔

حکام کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخواہ پاکستان میں سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثرہ صوبے ہیں۔ گزشتہ روز بلوچستان میں این-25 ہائی وے پر فوجی آپریشن کے دوران کم از کم 19 دہشت گرد ہلاک اور 11 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔ آپریشن جھاو¿ کراس اور کرارو کے درمیان کیا گیا۔ یہ دہشت گرد یہاں رنگداری میں ملوث تھے۔ پاکستان نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے آپریشن غضب للحق شروع کیا ہے۔

حکام کے مطابق اس کارروائی میں افغان طالبان اور اتحادی عسکریت پسندوں کے متعدد ارکان مارے گئے ہیں۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز اپنی پوری طاقت سے عسکریت پسندوں کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande