
سہارنپور ، یکم جولائی (ہ س)۔زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پارٹی پر تنقید کی۔ رام مندر چندہ چوری کے حوالے سے اپوزیشن کے بے بنیاد بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے اپوزیشن پرالزام لگایاکہ انہوں نے ہمارے آستھا پر سوال اٹھایا ، کانوڑ یاترا روک دی گئی ، مندر کی خوبصورتی کے فنڈز قبرستانوں کی تعمیر کے لیے استعمال کیے گئے، اور درگا پوجا اور جنم اشٹمی کی تقریبات کی اجازت نہیں دی گئی۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے خبردار کیا کہ اب ایسا نہیں چلے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایودھیا تریتا یگ کی یاد دلاتا ہے، اور ایودھیا اب رک نہیں سکتا۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ مغربی اتر پردیش سمیت پوری ریاست کی ترقی کے لئے مسلسل کوشاں ہیں۔ اپنی مصروف حکومتی ذمہ داریوں کے باوجود وہ باقاعدگی سے عوام کے ساتھ مشغول رہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ جولائی کے پہلے دن بدھ کو سہارنپور پہنچے اور’اسکول چلو ابھیان‘ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔ یہی نہیں ، وزیر اعلیٰ نے 613 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔ پانچ مہینوں میں یہ پانچواں موقع تھا جب وزیر اعلیٰ نے سہارنپور کا دورہ کیا اور ہر بار انہوں نے عوام سے جڑے حساس مسائل کا جائزہ لیا، مسائل کو حل کیا اور ترقی کے بہاو¿ میں اپنا حصہ ڈالا۔ اس موقع پر منعقدہ میٹنگ میں انہوں نے اپنی حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں کا تفصیل سے ذکر کیا اور بتایا کہ اتر پردیش ہر میدان میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آج جن ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے وہ ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کا سنگ بنیاد بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ترقی یافتہ اور خود انحصار ہندوستان کے لئے وراثت اور ترقی کے درمیان بہتر تال میل ضروری ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی نے عوام سے براہ راست بات کرتے ہوئے کہا کہ 14 اپریل کو بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سہارنپور کا دورہ کیا اور تقریباً 12,000 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے دہلی-سہارنپور-دہرا دون اقتصادی راہداری کا افتتاح کیا۔ اس راہداری نے سہارنپور کے قومی راجدھانی دہلی کے ساتھ رابطے میں نمایاں بہتری لائی ہے۔ اب سہارنپور سے دہلی کے سفر میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے لگتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan