مولانا سید سلمان حسینی ندوی کےانتقال پر یونائٹیڈ مسلم فورم کا اظہار تعزیت
حیدرآباد، یکم جولائی (ہ س)۔ یونائٹیڈ مسلم فورم نے ممتاز و بے باک عالم دین، مفسر، محدث، محقق، مدبر و مفکر مولانا سید سلمان حسینی ندوی کے سانحہ ارتحال پرگہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئےان کےلئے دعائے مغفرت کی ہے۔ فورم کے ذمہ داران مولانامفتی سید صادق
مولانا سید سلمان حسینی ندوی کےانتقال  پر یونائٹیڈ مسلم فورم کا اظہار تعزیت


حیدرآباد، یکم جولائی (ہ س)۔ یونائٹیڈ مسلم فورم نے ممتاز و بے باک عالم دین، مفسر، محدث، محقق، مدبر و مفکر مولانا سید سلمان حسینی ندوی کے سانحہ ارتحال پرگہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئےان کےلئے دعائے مغفرت کی ہے۔

فورم کے ذمہ داران مولانامفتی سید صادق محی الدین فہیم(صدر)، مولاناخالد سیف اللہ رحمانی، مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولاناسید شاہ حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ، مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی، مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ، ضیا الدین نیئر، سیدمنیرالدین احمدمختار (جنرل سکریٹری)، مولاناسید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری، مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری الموسوی، مولانا محمد شفیق عالم خان جامعی، مولانا سید مسعود حسین مجتہدی، مولانا مفتی محمد عظیم الدین انصاری، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری، مولانا سید تقی رضا عابدی، مولانا ابوطالب اخباری، مولانا میرفراست علی شطاری ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اوردیگرذمہ داروں نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں مولانا سیدسلمان حسینی ندوی مرحوم کی علمی، ملی، دینی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملت اسلامیہ کے لئے ایک متفکردردرکھتے تھے۔ انہوں نے اتحاد بین المسلمین اور دیگر اہل وطن کے ساتھ ہم آہنگی کا عملی ثبوت دیا۔ حق گوئی وبے باکی ان کا وصف رہا۔ان کے اس وصف کی وجہ سے انہیں مشکلات بھی پیش آئیں۔ پروقارعلمی گھرانے سے تعلق نے کبھی انہیں عوام الناس سے دور نہیں رکھا۔ جس شعبہ کی ذمہ داریاں سنبھالی، اس میں کمال پیداکیا۔ وہ علم وفضل، دعوت واصلاح، درس وتدریس، خطابت، تصنیف و تحقیق، کے میدانوں میں زبردست عبور رکھتے تھے۔ برصغیر ہی نہیں عالم اسلام میں منفرد شناخت و پہچان رکھتے تھے۔ دینی و ملی بیداری، فکری رہنمائی، اصلاح نصاب تعلیم، امت کی علمی وفکری تعمیر، عصری تقاضوں سے ہم آہنگ دینی تعلیم کے ضمن میں مرحوم خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ملک کے موجودہ حالات میں جہاں بالخصوص مسلمانوں سے امتیاز برتا جا رہا ہے، ان کی شناخت پر سوال کھڑے کئے جارہے ہیں۔ ایسے میں مولانا سید سلمان حسینی ندوی جیسی شخصیت کا گزر جانا ملت کے لئے ایک سانحہ سے کم نہیں۔ مولانا، مرحوم کے درجات کو بلند کرے۔ ان کے اہل خانہ اور شاگردوں کو ہمت دے کہ وہ سانحہ کو برداشت کرسکیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande