جموں صوبے کے ونٹر زون کے تحت آنے والے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان
جموں صوبے کے ونٹر زون کے تحت آنے والے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان جموں، یکم جولائی (ہ س)۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن جموں نے جموں ڈویژن کے ونٹر زون میں واقع تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اسکولوں، بشمول ہائر اسیکنڈری سطح کے تعلیمی اداروں، کے لیے گرمیوں
Summer vo


جموں صوبے کے ونٹر زون کے تحت آنے والے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان

جموں، یکم جولائی (ہ س)۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن جموں نے جموں ڈویژن کے ونٹر زون میں واقع تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اسکولوں، بشمول ہائر اسیکنڈری سطح کے تعلیمی اداروں، کے لیے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ بدھ کو جاری ایک سرکاری حکم نامے کے مطابق ونٹر زون کے تمام اسکول 6 جولائی سے 19 جولائی تک بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ موجودہ شدید گرمی کے پیش نظر مجاز اتھارٹی کی منظوری سے لیا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق تعطیلات کے دوران تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ محکمہ نے اس سلسلے میں تمام متعلقہ حکام کو ضروری کارروائی کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں، جبکہ محکمہ اطلاعات کو حکم نامے کی تشہیر اور ڈائریکٹوریٹ کے کمپیوٹر سیکشن کو اسے سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔حکم نامے کے مطابق اگر محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے کوئی نئی ہدایت جاری نہ ہوئی تو تمام اسکول گرمیوں کی تعطیلات کے بعد 20 جولائی (پیر) کو دوبارہ کھل جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande