سچن موہن اہیر مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے بلا مقابلہ نائب چیئرمین منتخب
ممبئی ، یکم جولائی (ہ س)۔ شیو سینا کے ایکناتھ شندے دھڑے سے تعلق رکھنے والے قانون ساز کونسل کے رکن سچن موہن اہیر کو بدھ کے روز متفقہ طور پر مہاراشٹر قانون ساز کونسل کا نائب چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ ان کے انتخاب کا باضابطہ اعلان قانون ساز کونسل ک
Sachin Ahir Legislative Council


ممبئی ، یکم جولائی (ہ س)۔ شیو سینا کے ایکناتھ شندے دھڑے سے تعلق رکھنے والے قانون ساز کونسل کے رکن سچن موہن اہیر کو بدھ کے روز متفقہ طور پر مہاراشٹر قانون ساز کونسل کا نائب چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ ان کے انتخاب کا باضابطہ اعلان قانون ساز کونسل کے چیئرمین پروفیسر رام شندے نے ایوان میں کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس، نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے، پارلیمانی امور کے وزیر چندرکانت پاٹل، کابینہ کے ارکان، اراکین قانون ساز کونسل اور اعلیٰ سرکاری حکام موجود تھے۔

نائب چیئرمین کے عہدے کے لیے حکمران مہایوتی اتحاد کی جانب سے سچن موہن اہیر نے منگل کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ بدھ کی صبح مہاوکاس اگھاڑی کی جانب سے جے ایم ابھیانکر نے بھی اسی عہدے کے لیے نامزدگی داخل کی، جس کے بعد انتخاب کا امکان پیدا ہوگیا تھا۔ دوپہر کے وقت قانون ساز کونسل کی کارروائی کے دوران چیئرمین پروفیسر رام شندے نے اپوزیشن جماعتوں سے ایوان کی روایات برقرار رکھتے ہوئے اپنا امیدوار واپس لینے کی اپیل کی۔ مہاوکاس اگھاڑی کے رہنماؤں نے اس اپیل کو قبول کرتے ہوئے جے ایم ابھیانکر کی نامزدگی واپس لے لی، جس کے بعد انتخاب بلا مقابلہ ہوگیا۔

اس کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر چندرکانت پاٹل نے ایوان میں سچن موہن اہیر کے نام کی باضابطہ تجویز پیش کی، جسے تمام اراکین نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ اس کے بعد چیئرمین پروفیسر رام شندے نے سچن موہن اہیر کے متفقہ انتخاب کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے سچن موہن اہیر کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ایوان کی کارروائی کو غیر جانبدارانہ اور مؤثر انداز میں چلانے کی آئینی ذمہ داری بخوبی نبھائیں گے۔

سچن موہن اہیر کی تقرری کو مہاراشٹر کی سیاسی صورتحال میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ حال ہی میں شیو سینا کے ادھو ٹھاکرے دھڑے سے الگ ہو کر ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا میں شامل ہوئے تھے۔ ان کا نائب چیئرمین منتخب ہونا حکمران اتحاد کے لیے ایک اہم سیاسی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande