
نئی دہلی، یکم جولائی (ہ س)۔
دہلی یونیور سٹی (ڈی یو) کے شیام لال کالج میں کوانٹم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی: ہینڈز آن ایکسپلوریشن اینڈ ایمرجنگ فرنٹیئرز پر 10 روزہ قومی سمر اسکول بدھ کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
پروگرام میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ پروگرام نوجوان سیکھنے والوں میں سائنسی اہمیت، اختراع، اور تحقیق پر مبنی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کالج کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
آئی آئی ٹی دہلی ، انٹر یونیور سٹی ایکسیلریٹر سینٹر (آئی یو اے سی) اور سی ایس آئی آر۔ نیشنل فزیکل لیباریٹری (این پی ایل) کی مدد سے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر (آر ڈی سی) اور انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل (آئی کیو اے سی) کے ذریعے منعقد اس پہل نے امیدواروں کو نیشنل کوانٹم مشن کے ویزن کے تحت ایک گہرا تعلیمی تجربہ فراہم کیا ۔
آئی آئی ٹی دہلی،آئی یو اے سی،سی ایس آئی آر-این پی ایل، اورڈی آر ڈی او کوانٹم ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر جیسے سرکردہ تحقیقی اداروں کے دوروں نے شرکاء کو جدید لیبارٹریوں، ایٹمی گھڑیوں، لیزر میٹرولوجی، ایکسلریٹر کی سہولیات، درست پیمائش کے نظام، اور ابھرتی ہوئی کوانٹم ٹیکنالوجیز کے بارے میں بصیرت اور تجربہ فراہم کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ