رام مندر چندہ اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات پر کانگریس نے غیر جانبدارانہ جانچ اور ٹرسٹ کمیٹی تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا
بھوپال، یکم جولائی (ہ س)۔ ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں واقع مدھیہ پردیش کانگریس دفتر میں بدھ کے روز منعقدہ پریس کانفرنس میں سابق وزیر پی سی شرما اور کانگریس کے صوبائی سکریٹری و اداکار وکرم مستال نے رام مندر کی تعمیر کے لیے
بھوپال میں پریس کانفرنس میں پی سی شرما اور وکرم مستال نے لگائے الزامات


بھوپال، یکم جولائی (ہ س)۔ ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں واقع مدھیہ پردیش کانگریس دفتر میں بدھ کے روز منعقدہ پریس کانفرنس میں سابق وزیر پی سی شرما اور کانگریس کے صوبائی سکریٹری و اداکار وکرم مستال نے رام مندر کی تعمیر کے لیے جمع کردہ چندے اور مالی لین دین میں مبینہ بے ضابطگیوں کو لے کر مرکزی حکومت اور متعلقہ ٹرسٹ پر سنگین الزامات لگائے۔ کانگریس رہنماوں نے معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ کرانے، موجودہ ٹرسٹ کمیٹی کو تحلیل کرنے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

وکرم مستال نے الزام لگایا کہ بھگوان شری رام کے مندر کی تعمیر کے نام پر ملک و بیرونِ ملک سے حاصل ہونے والے چندے کے استعمال میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس پورے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے اور ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

کانگریس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ موجودہ ٹرسٹ کمیٹی کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے اور پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ کسی آزاد اور قابلِ اعتماد ایجنسی سے کرائی جائے۔ پارٹی نے سال 2019 سے 2025 کے درمیان ایودھیا اور اس کے آس پاس خریدی گئی زمینوں کی بھی وسیع پیمانے پر جانچ کرانے کا مطالبہ اٹھایا۔

سابق وزیر پی سی شرما نے کہا کہ رام مندر کروڑوں لوگوں کے عقیدے کا معاملہ ہے اور اس سے منسلک ہر مالی لین دین میں مکمل شفافیت ہونی چاہیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس معاملے میں اب تک صرف نچلے درجے کے ملازمین پر کارروائی ہوئی ہے، جبکہ اصل ذمہ دار لوگوں کے خلاف کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔ کانگریس رہنماوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ معاملے کی جانچ موثر طریقے سے نہیں ہو رہی ہے اور حکومت کو غیر جانبدارانہ جانچ کو یقینی بنانا چاہیے۔ پارٹی نے قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی اور پورے معاملے کی شفاف جانچ کرانے کے مطالبے کو دہرایا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande