
سرینگر یکم جولائی (ہ س )
کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے بدھ کو کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے سابق صدر ڈاکٹر مبین احمد شاہ کی سی ائی کے میں درج ایف آئی آر نمبر 07/2020 کے سلسلے میں ان کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کرلیا۔حکام کے مطابق یہ کارروائی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی وائی ایس پی) نثار احمد اور ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن (ڈی آئی) ایسٹ انسپکٹر راشد خان کی سربراہی میں سی آئی کے کی ایک ٹیم نے کی، جس نے سرینگر کے ڈلگیٹ کے بچھوارہ میں ڈاکٹر شاہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ آپریشن کے دوران ٹیم نے مرحوم علی محمد شاہ کے بیٹے ڈاکٹر مبین احمد شاہ کی 12 مرلہ اراضی ضبط کر لی۔جو جائیداد خسرہ نمبر 236 اور 337 اور سروے نمبر 889/703، 595/353 اور 888 کے تحت آتی ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir