ہریانہ میں سڑک حادثے میں نوادہ کے نوجوان کی موت
نوادہ، یکم جولائی (ہ س)۔ نوادہ ضلع کے کواکول تھانہ علاقہ کے مدھورا پورگاؤں کے رہنے والے 48 سالہ رام لکھن یادو عرف پوریل یادو کی بدھ کے روز ہریانہ کے بہادر گڑھ میں سڑک حادثے میں المناک موت ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا او
ہریانہ میں سڑک حادثے میں نوادہ کے نوجوان کی موت


نوادہ، یکم جولائی (ہ س)۔

نوادہ ضلع کے کواکول تھانہ علاقہ کے مدھورا پورگاؤں کے رہنے والے 48 سالہ رام لکھن یادو عرف پوریل یادو کی بدھ کے روز ہریانہ کے بہادر گڑھ میں سڑک حادثے میں المناک موت ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا اور پورے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔اطلاعات کے مطابق رام لکھن یادو دہلی میں ٹرک ڈرائیور تھا۔ بدھ کے روز وہ ہریانہ کے بہادر گڑھ میں گاڑی لے کر گیا تھا وہیں سڑک حادثہ میں اس کی موت ہوگئی ۔ متوفی مبینہ طور پر اپنے خاندان کا واحد کمانے والا فرد تھا۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ اس کی چھوٹی بیٹی کی شادی تقریباً دو ماہ قبل ہوئی تھی، جس کے بعد وہ روزی کمانے کے لیے دہلی واپس آ گیا تھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ دریں اثنا لواحقین لاش کو گاؤں لانے کے لیے جائے واردات کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande