خراب موسمی حالات کی وجہ سے مچیل یاترا معطل
جموں، یکم جولائی (ہ س)۔ ضلع کشتواڑ میں مسلسل مانسون بارش اور خراب موسمی حالات کے پیش نظر بدھ کے روزمچیل ماتا یاترا اورمنڈل ماتا یاترا کوعارضی طور پرمعطل کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے یاتریوں کی حفاظت کومدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔حکام کے مطابق
Machail


جموں، یکم جولائی (ہ س)۔

ضلع کشتواڑ میں مسلسل مانسون بارش اور خراب موسمی حالات کے پیش نظر بدھ کے روزمچیل ماتا یاترا اورمنڈل ماتا یاترا کوعارضی طور پرمعطل کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے یاتریوں کی حفاظت کومدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔حکام کے مطابق مسلسل بارش، پھسلن بھری سڑکوں اور پہاڑوں سے پتھر گرنے کے خطرات کے باعث دونوں یاتراؤں کو اگلے احکامات تک روک دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے یاتریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر سے گریز کریں اور اپنے گھروں یا محفوظ مقامات پر رہیں، جب تک نئی ہدایات جاری نہ کی جائیں۔

واضح رہے کہ وادی پاڈر میں واقع تقریباً 9,705 فٹ بلند مچیل ماتا مندر کے دروازے 14 اپریل کو موسم سرما کی بندش کے بعد دوبارہ کھولے گئے تھے، جس کے بعد اب تک تقریباً 90 ہزار عقیدت مند درشن کر چکے ہیں۔دوسری جانب سالانہ منڈل ماتا یاترا یکم جون کو ضلع کشتواڑ کے بالاسو گاؤں سے مقدس چھڑی کی روانگی کے ساتھ شروع ہوئی تھی، جو ہماچل پردیش کے پانگی علاقے میں واقع منڈل دربار تک پہنچتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس 14 اگست کو مچیل ماتا یاترا کے داخلی مقام چسوتی گاؤں میں بادل پھٹنے کے افسوسناک واقعے میں زیادہ تر یاتریوں سمیت 63 افراد ہلاک، متعدد زخمی جبکہ تقریباً 30 افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande