میئر نے 56 اضافی گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر نریلا زون میں صفائی کے بیڑے میں شامل کیا
نئی دہلی، یکم جولائی (ہ س) دہلی کے میئر پرویش واہی نے نریلا زون میں صفائی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے بدھ کو 56 اضافی گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ واہی نے بتایا کہ کارپوریشن نے پہلے ہی تین دیگر زونوں میں صفائی کے کاموں کو تقویت دینے کے لیے
میئر


نئی دہلی، یکم جولائی (ہ س) دہلی کے میئر پرویش واہی نے نریلا زون میں صفائی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے بدھ کو 56 اضافی گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ واہی نے بتایا کہ کارپوریشن نے پہلے ہی تین دیگر زونوں میں صفائی کے کاموں کو تقویت دینے کے لیے اضافی گاڑیاں شامل کی ہیں۔

اس موقع پر شمال مغربی دہلی کے ایم پی یوگیندر چندولیا اور دہلی میونسپل کارپوریشن میں قائد ایوان جئے بھگوان یادو بھی میئر کے ساتھ موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، میئر پرویش واہی نے بتایاکہ کارپوریشن نے پہلے روہنی، شاہدرہ شمالی اور شاہدرہ جنوبی زونوں میں صفائی ستھرائی کو مضبوط بنانے کے لیے گاڑیاں شامل کی تھیں۔ آج نریلا زون کی شمولیت کے ساتھ ہی ایسے زونز کی کل تعداد چار ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے باقی ماندہ زونز میں بھی جلد ہی اضافی گاڑیاں تعینات کر دی جائیں گی۔

واہی نے بتایا کہ کل 56 اضافی گاڑیاں - جن میں 32 آٹو ٹپر، 16 ہائیوا ٹرک اور 8 جے سی بی شامل ہیں - کو نریلا زون کے لیے شامل کیا گیا ہے۔

میئر نے نریلا زون کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی ای ایم ایس ڈپارٹمنٹ کے ایگزیکٹیو انجینئر کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ علاقے میں صفائی کو بہتر بنانے کے لیے ان اضافی گاڑیوں کا موثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ مرکزی سڑکوں پر کچرا نظر نہیں آنا چاہیے۔ پرویش واہی نے کہا کہ جیسے ہی کوئی ہریانہ اور پنجاب کی سمت سے دہلی میں داخل ہوتا ہے۔نریلا داخلے کا پہلا نقطپوائنٹ ہے اور اس علاقے کو ایسا نظر آنا چاہیے جیسے کوئی واقعی قومی دارالحکومت میں آ گیا ہو۔

پرویش واہی نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن وزیر اعظم نریندر مودی کے 'سوچھ بھارت' (کلین انڈیا) اور صاف ستھری اور سرسبز دہلی کے وڑن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صفائی کو ایک عادت بننا چاہیے اور عوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے کے رواج کو سختی سے روکنا چاہیے۔

میئر نےکہاکہ کارپوریشن صفائی کے کارکنوں کے مفادات کو بھی دیکھ رہی ہے اور ان کے روزگار کو باقاعدہ بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ حال ہی میں صفائی کے کارکنوں کی سنیارٹی لسٹ جاری کی گئی ہے۔ واہی نے کہا کہ دہلی کو صاف ستھرا رکھنا صرف میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری نہیں ہے۔ شہریوں کا تعاون بھی ضروری ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کچرے کو کچرا اٹھانے والی گاڑیوں میں ٹھکانے لگانے سے پہلے اسے چار اقسام میں تقسیم کریں۔

اس موقع پر یوگیش رانا (چیئرمین، دیہی کمیٹی)، ببیتا ڈباس (چیئرپرسن، نریلا زون)، جنتا دیوی (وائس چیئرپرسن، نریلا زون)، کونسلر انجو دیوی، کارپوریشن کے نامزد اراکین ونود سہراوت اور لکشمن آریہ اور راگھویندر مینا (ڈپٹی میونسپل کارپوریشن)و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande