جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ نے گرمی اور مانسون کے دوران عوامی سہولیت کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں
جموں،یکم جولائی (ہ س)۔ جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ نے گرمی اور مونسون کے دوران بجلی کی بندش اور تکنیکی خرابیوں سے فوری نمٹنے کے لیے جموں ڈویژن کے تمام الیکٹرک ڈویژنوں میں خصوصی سوفٹ ریسپانس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔محکمہ کے مطابق یہ ٹیمیں
جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ نے گرمی اور مانسون کے دوران عوامی سہولیت کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں


جموں،یکم جولائی (ہ س)۔

جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ نے گرمی اور مونسون کے دوران بجلی کی بندش اور تکنیکی خرابیوں سے فوری نمٹنے کے لیے جموں ڈویژن کے تمام الیکٹرک ڈویژنوں میں خصوصی سوفٹ ریسپانس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔محکمہ کے مطابق یہ ٹیمیں چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں گی اور آندھی، طوفان، شدید بارش یا زائد لوڈ کے باعث پیدا ہونے والی بجلی کی خرابیوں کو کم سے کم وقت میں دور کریں گی تاکہ صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔جے پی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر ڈویژن اور سب ڈویژن میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ، اسسٹنٹ انجینئر اور جونیئر انجینئر/فیڈر منیجر کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

عوام اب بجلی سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں براہ راست متعلقہ افسر سے رابطہ کر سکیں گے، جس سے شکایات کے ازالے میں تیزی آئے گی۔محکمہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ تمام ٹیموں کو ضروری آلات، گاڑیاں اور افرادی قوت فراہم کی گئی ہے، جبکہ ہدایت دی گئی ہے کہ شکایت موصول ہوتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ کر خرابی دور کی جائے۔محکمہ بجلی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ٹوٹی ہوئی بجلی کی تار، ٹرانسفارمر میں آگ یا کسی بھی تکنیکی خرابی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ افسر کو اطلاع دیں۔

ساتھ ہی بجلی چوری اور میٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریز کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔جے پی ڈی سی ایل کے مطابق نئی سوفٹ ریسپانس ٹیموں کی بدولت مونسون کے دوران بجلی کی بندش کے دورانیے میں نمایاں کمی آئے گی، جبکہ شہری علاقوں میں ایک سے دو گھنٹے اور دیہی علاقوں میں تین سے چار گھنٹے کے اندر خرابی دور کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande