
بھاگلپور، یکم جولائی (ہ س)۔
ضلع کے رسول پور تھانہ علاقہ میں کنویں سے ایک خاتون کی لاش منگل کی دیر رات برآمد کی گئی۔متوفی کی شناخت 20 سالہ میرچویوی کے طور پر کی گئی ہے جو کہ چنوں گاؤں کی رہنے والی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ شوہر کے بلانے کے بعد وہ گھر سے چلی گئی لیکن رات اس کی لاش گاؤں کے قریب ایک کنویں سے برآمد ہوئی۔واقعے کے بعد اہل خانہ نے شوہر سمیت تین افراد پر قتل کا الزام لگایا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رسول پور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجنے کی کارروائی شروع کر دی۔ تھانہ انچارج اجیت کمار نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ اہل خانہ کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست کی بنیاد پر تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔پولیس فی الحال تمام زاویوں سے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واضح ہوسکے گا کہ خاتون کی موت کن حالات کی وجہ سے ہوئی۔ متوفی میرچو کماری کی شادی تقریباً دو سال قبل سنوکھر تھانہ علاقہ کے ولی پور سہیل کے رہنے والے پرمانند یادو سے ہوئی تھی۔ جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔ میرچو کچھ عرصے سے چنوں گاؤں میں اپنے میکے میں رہ رہی تھی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan