آر جے ڈی کا 29 واں یوم تاسیس: لالو یادو نے کہا کہ پارٹی غریبوں، محروموں اور پسماندہ لوگوں کی آواز بنی رہے گی
آر جے ڈی کا 29 واں یوم تاسیس: لالو یادو نے کہا کہ پارٹی غریبوں، محروموں اور پسماندہ لوگوں کی آواز بنی رہے گیپٹنہ، یکم جولائی (ہ س)۔راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے بدھ کے روز پٹنہ میں ریاستی دفترمیں اپنا 29 واں یوم تاسیس جوش وخروش کے ساتھ منایا۔ پ
آر جے ڈی نے 29 واں یوم تاسیس منایا، لالو یادو نے کہا کہ پارٹی غریبوں، محروموں اور پسماندہوں کی آواز بنی رہے گی


آر جے ڈی کا 29 واں یوم تاسیس: لالو یادو نے کہا کہ پارٹی غریبوں، محروموں اور پسماندہ لوگوں کی آواز بنی رہے گیپٹنہ، یکم جولائی (ہ س)۔راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے بدھ کے روز پٹنہ میں ریاستی دفترمیں اپنا 29 واں یوم تاسیس جوش وخروش کے ساتھ منایا۔ پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی صدرلالو پرساد یادو نے تنظیمی اتحاد پرزوردیا اورکہا کہ آرجے ڈی ہمیشہ غریبوں، محروموں، پسماندہ اور سماج کے نچلے طبقات کی آواز بن کر کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ بوتھ سطح پر تنظیم کو مضبوط کریں اور پارٹی کی پالیسیوں اور نظریات کو وسیع پیمانے پر پھیلانے کے لیے عوام تک پہنچیں۔ اپنے خطاب میں لالو پرساد یادو نے کہا کہ آر جے ڈی نے ہر دور میں چیلنجوں کا سامنا کیا ہے اور جدوجہد کے ذریعے اپنی الگ شناخت بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اپنے اصولوں اور سماجی انصاف کے نظریہ پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی کا مقصد سماج کے کمزور اور محروم طبقوں کے حقوق کی حفاظت کرنا اور ان کے مفادات کے لیے مسلسل لڑنا ہے۔یوم تاسیس تقریبات کے دوران پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے تنظیمی طاقت پر بھی زور دیا۔ آئندہ انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے بوتھ، پنچایت اور گاؤں کی سطح پر تنظیم کو فعال کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائدین نے کہا کہ ایک مضبوط تنظیم انتخابی کامیابی کی بنیاد ہے اور پارٹی ہر کارکن کی فعال شمولیت سے ہی اپنے مقاصد حاصل کرسکتی ہے۔ آر جے ڈی کے تقریباً تین دہائیوں کے سیاسی سفر کا تذکرہ کرتے ہوئے تقریب میں موجود لیڈروں نے کہا کہ پارٹی نے سماجی انصاف کی سیاست کو ایک نئی سمت دینے کا کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی اس نظریے کو جاری رکھے گی۔آج صبح پٹنہ میں آر جے ڈی کے دفتر میں کارکنوں کی ایک بڑی بھیڑجمع ہونا شروع ہوگئی۔ دفتر کے احاطے کو پارٹی پرچموں، بینر، پوسٹر اور رنگ برنگی روشنیوں سے پرکشش انداز میں سجایا گیا ہے۔ شدید گرمی کے پیش نظر کارکنوں کی سہولت کے لیے 11 ایئر کنڈیشنر (اے سی) اور 15 کولر لگائے گئے ہیں۔ ڈھول اور بگل کی گونجتی ہوئی آواز کے درمیان کارکنوں نے یوم تاسیس پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی، کیک کاٹے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔آر جے ڈی کے یوم تاسیس کی تقریبات کے دوران بھرت تیواری انکاؤنٹر کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔ پارٹی دفتر پہنچے چھوٹو چھالیہ نے کہا کہ اگر بھرت تیواری نے خود سپردگی کردئے تھے تو انہیں گولی نہیں مارنی چاہیے تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بہار کو ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تقریب کے دوران انہوں نے گانا ’’نہ چلی توہرو تنشکتیا، جگل با بہاریہ‘‘ بھی پیش کیا۔آر جے ڈی لیڈروں نے بتایا کہ پٹنہ میں یوم تاسیس کی تقریبات کے بعد 5 جولائی کو ریاست بھر کے تمام ضلع ہیڈکوارٹرس پر یوم تاسیس کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande