
سپول، یکم جولائی (ہ س)۔
ضلع کے کرجن تھانہ کی پولیس نے شراب کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں تقریباً 450 لیٹر نیپالی شراب ضبط کی۔ پولیس نے ایک اسمگلرکو گرفتارکرلیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرارہوگیا۔ تھانہ انچارج منیش کمار نے بتایا کہ بدھ کی صبح تقریباً 4 بجے ایک اطلاع ملی کہ ایک بولیرو پک اپ گاڑی جس کا نمبربی آر 01 پی ایل ۔7052 سے کثیر مقدارمیں نیپالی شراب کی کھیپ لے جارہی ہے۔ اطلاع ملنے پر ایس آئی پرتیبھا کماری پلوی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے گاڑی کی جانچ شروع کی۔دوران تفتیش پولیس نے مشکوک بولیرو پک اپ کو روک کر تلاشی لی۔ گاڑی سے تقریباً 450 لیٹر، یا تقریباً 1500 نیپالی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں، جنہیں فوری طور پر ضبط کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران گاڑی میں سوار دوافراد نے فرارہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے تعاقب کرکے گھوڑا وارڈ نمبر 8 کے رہائشی سبھاش کمار کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی دیپک کماراندھیرے کی آڑ میں فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے اور شراب اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ برآمد شدہ شراب اور بولیرو پک اپ گاڑی کو ضبط کر لیا گیا ہے، اور بہارامتناعی اور آبکاری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan