ایم پی ایل ٹی 20: اجین فالکنز کی نظر چمبل گھڑیالز کے خلاف جیت پر
اندور، 7 جون (ہ س)۔ اجین فالکنزکی ٹیم کل یعنی پیرکو اندور، مدھیہ پردیش کے ہولکر اسٹیڈیم میں مدھیہ پردیش لیگ (ایم پی ایل) ٹی 20 سندھیا کپ کے اپنے تیسرے میچ میں چمبل گھڑیال سے مقابلہ میں جیت حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں واپسی کرنے کی کوشش کرے گی۔ پہلے می
ٹیم


اندور، 7 جون (ہ س)۔ اجین فالکنزکی ٹیم کل یعنی پیرکو اندور، مدھیہ پردیش کے ہولکر اسٹیڈیم میں مدھیہ پردیش لیگ (ایم پی ایل) ٹی 20 سندھیا کپ کے اپنے تیسرے میچ میں چمبل گھڑیال سے مقابلہ میں جیت حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں واپسی کرنے کی کوشش کرے گی۔

پہلے میچ میں گوالیار چیتاس کو 92 رنوں سے شکست دے کر فالکنز نے ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیاتھا۔ نائب کپتان مادھو تیواری کی آل راونڈ کارکردگی اور ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی اہم شراکت نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ تاہم پچھلے میچ میں 206 کا مضبوط اسکور بنانے کے باوجود اجین فالکنز کو مالوا اسٹالینز کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کپتان چنچل راٹھور اب تک ٹیم کی قیادت کرنے میں شاندار رہے ہیں۔ راٹھور کو نائب کپتان مادھو تیواری کی بھی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ ابتدائی میچوں میں بلے اور گیند دونوں سے ان کی (مادھو) متاثر کن کارکردگی ٹیم کے لیے بہت مثبت رہی ہے۔ اس کے علاوہ یش دوبے، اوجسیو یادو، آریان پانڈے اور رشی مگلانی سبھی نے مختلف مواقع پر اہم تعاون کیا ہے۔ فالکنز امید کر رہے ہوں گے کہ ان کے بلے باز ایک بار پھرمتحد ہوکر ایک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

کپتان چنچل راٹھور نے میچ سے قبل ایک بیان میں کہا کہ ٹیم نے پہلے کے دو میچوں میں بہت مثبت کارکردگی دکھائی ہے۔ ہم نے ٹورنامنٹ کی اچھی شروعات کی۔ اگرچہ آخری نتیجہ ہمارے حق میں نہیں تھا، لیکن بہت سے کھلاڑیوں نے حوصلہ افزا کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے اور اب اپنی توجہ اپنے منصوبوں کو بہتر طریقے سے انجام دینے پر مرکوز کر رہے ہیں۔ چمبل گھڑیال ایک مضبوط ٹیم ہے لیکن ہمیں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہے۔ ہم ایک اچھا شو پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

نائب کپتان مادھو تیواری نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ میں ہر میچ اہم ہوتا ہے۔ ٹیم میں ماحول مثبت ہے اور ہر کوئی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم نے اب تک اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور ہمارا مقصد ایک ٹیم کے طور پر بہتری لانا ہے۔ امید ہے کہ ہم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور جیت کے راستے پر واپس آجائیں گے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande