
اندور، 7جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش لیگ (ایم پی ایل) ٹی 20 سندھیا کپ 2026 میں جبل پور رائل لائنز نے جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا۔ ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں اندور پنک پینتھرس کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔
اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جبل پور رائل لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اندور پنک پینتھرس نے بلے بازی کی اور 20 اوورمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر 148 رن بنائے۔ جواب میں جبل پور نے 18 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 149 رن بنا کر میچ جیت لیا۔
149 رنوںکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جبل پور کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ اوپنر ارپت گوڑ اپنا اکاونٹ کھولے بغیر آو¿ٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ابھیشیک بھنڈاری بھی صرف 6 رن بنا کر واپس پویلین چلے گئے۔ اس کے بعد وکٹ کیپر بلے باز اجے روہیرا اور آکارش سنگھ نے تیسری وکٹ کے لیے 29 رنوں کی مفید شراکت کے ساتھ اننگز کو مستحکم کیا۔ یہ شراکت اس وقت ٹوٹی جب آکارش 14 گیندوں پر 14 رن بنانے کے بعد کیچ آو ٹ ہوگئے۔
تاہم روہیرا نے تعاقب جاری رکھتے ہوئے اننگز کو برقرار رکھا اور شاندار نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے 41 گیندوں پر 51 رن بنائے۔ بعد میں، ریتک ٹاڈا نے ایک جارحانہ جوابی حملے کے ساتھ میچ کا رخ بدل دیا۔ انہوں نے گیندبازوں پر دباو ڈالا اور لگاتار باو¿نڈریاں لگائیں۔ ٹاڈا نے 27 گیندوں پر 47 رنوںکی تیز رفتار اننگز کھیلی۔ آخر میں سنجوگ نجر اور کپتان راہل باتھم نے دو اوور باقی رہ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ نجر 23 ناٹ آو¿ٹ اور باتھم 3 ناٹ آو¿ٹ رہے۔
اندور کی جانب سے روشن کیوٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ انویش چاولہ، سدھانت اگروال اور وشنو بھاردواج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل اندور پنک پینتھرس نے 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 148 رن بنائے تھے۔ ٹیم کا آغاز خراب رہا۔ پہلے دو اوورمیں ہی ٹیم نے 14 رن پر 3 وکٹیں گنوا دیں۔ سدھارتھ پاٹیدار نے 0 رن بنائے، اتھروا جوشی نے 8 رن بنائے، کرن تاہیلیانی نے 4 رن بنائے۔
کپتان وینکٹیش ائیر اور سدھانت اگروال نے 31 رنوں کی مفید شراکت کے ساتھ اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی، لیکن اگروال کے 11 گیندوں پر 15 رن پر آو¿ٹ ہونے کے بعد ٹیم نے باقاعدہ وقفہ وقفہ پرایک ایک کرکے وکٹیں گنوا دیں۔ سارانش سورانا نے 22، وینکٹیش ایئر نے 33 اور انویش چاولا نے 8 رن بنائے۔ آخری چند اوور میں شبھم راٹھور (24) اور شیوم شکلا (ناٹ آو¿ٹ 28) نے بہترین رن بنائے جس کی وجہ سے ٹیم 20 اوورمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنوں تک پہنچ سکی۔
پنکج پٹیل جبل پور کے لیے بہترینگیندباز رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان راہل باتھم نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پونیت داتے اور رتیک ٹاڈا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی