
نیو چنڈی گڑھ، 7 جون (ہ س)۔
ہندوستانی ٹیم نے افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز آٹھ وکٹ پر 564 رن پر ڈکلیئر کر دی۔ کپتان شبھمن گل (126) اور اوپنر کے ایل راہل (100) نے پہلی اننگز میں شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ سائی سدرشن (81)، رشبھ پنت (81)، اور واشنگٹن سندر (52) نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔
افغانستان کی جانب سے فاسٹ باو¿لر محمد سلیم سیفی سب سے کامیاب رہے جنہوں نے چھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ ضیاء الرحمن شریفی اور حشمت اللہ شاہدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیو چنڈی گڑھ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیم نے دوسرے دن تین وکٹ پر 368 رنز پر دوبارہ کھیل شروع کیا۔ کپتان شبھمن گل اور رشبھ پنت نے اننگز کو مستحکم کرتے ہوئے پہلی اننگز میں ٹیم کے اسکور کو 400 سے تجاوز کر دیا۔ تاہم کپتان گل کچھ دیر بعد 177 گیندوں پر 126 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے جس میں 15 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
ہندوستان کی پانچویں وکٹ دھرو جوریل کی صورت میں گری جو 20 گیندوں پر 19 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جس میں چار چوکے بھی شامل تھے۔ صبح کے سیشن میں ہندوستان کو ایک اور جھٹکا رشبھ پنت کی صورت میں لگا۔ پنت شاندار بلے بازی کر رہے تھے اور سنچری کے قریب تھے، لیکن ایک بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں کیچ ہو گئے۔ پنت نے 121 گیندوں پر 81 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔
دوسرے دن لنچ تک ہندوستان نے پہلی اننگز میں چھ وکٹ پر 475 رن بنائے تھے۔ اس کے بعد ٹیم نے دوسرے سیشن میں 500 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ ہندوستان کی ساتویں وکٹ 510 کے مجموعی اسکور پر گری۔ مانو ستھار اپنے ڈیبیو میچ کی پہلی اننگز میں 41 گیندوں پر 28 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، جس میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ محمد سراج 12 گیندوں پر 22 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے 564 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ واشنگٹن سندر 68 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے اور کلدیپ یادو 26 گیندوں پر 9 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔
اس سے قبل پہلے دن بھارت کے اوپننگ بلے باز کے ایل راہل نے 165 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے، سائی سدرشن نے 104 گیندوں پر 81 رنز اور یشسوی جیسوال نے 32 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ