
مسلسل دوسری بار چیمپئنبنے اس جوڑی نے تیسرا گرینڈ سلیم خطاب جیتا
پیرس، 6 جون (ہ س)۔ اسپین کے مارسیل گرینولرز اور ارجنٹائن کے ہوراشیو زیبالوس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرنچ اوپن 2026 مینز ڈبلز کا خطاب جیت لیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے فائنل مقابلہ میں دوسرے نمبرکی جوڑی ہیری ہیلیووارا اور ہنری پیٹن کو سیدھے سیٹوں میں 4-6، 2-6 سے ہرا کر مسلسل دوسرا خطاب جیت لیا۔
اس فتح کے ساتھ ہی گرینولرز اور زیبالوس نے کیریئر کا تیسرا گرینڈ سلیم خطاب اپنے نام کر لیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے 2019 میں ایک ساتھ کھیلنا شروع کیا تھا اور تب سے وہ ڈبلز مقابلوں میں مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
ٹاپ سیڈ جوڑی نے اپنی پوری فرنچ اوپن مہم میں بغیر کوئی سیٹ گنوائے خطاب تک کا سفر طے کیا، اس سے قبل پچھلے سال فرنچ اوپن اور یو ایس اوپن کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا ۔
فائنل میں گرینولرز اور زیبالوس شروع سے ہی حاوی رہے۔ پہلے سیٹ میں برتری حاصل کرنے کے بعد، انہوں نے اپنے حریف کو دوسرے سیٹ میں واپسی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور یک طرفہ فتح حاصل کی۔
اس مسلسل کامیابی کے ساتھ، جوڑی نے مردوں کے ڈبلز ٹینس میں سب سے کامیاب جوڑیوں میں سے ایک کے طور پر اپنی جگہ مزید مضبوط کر لی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی