
نئی دہلی، 5 جون (ہ س)۔
پٹیالہ ہاو¿س کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج امت بنسل نے جمعہ کو پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی خلاف ورزی کے معاملے میں چار ملزمین کی عدالتی تحویل میں 8 جولائی تک توسیع کر دی۔ معاملے کی اگلی سماعت 8 جولائی کو ہوگی۔ تینوں ملزمین نے جیل میں حملے کا خدشہ ظاہر کیا اور دوسری جیل منتقل کرنے کی درخواست کی۔ سماعت کے دوران کیس کے تمام ملزمین آج عدالت میں پیش ہوئے۔
ملزم منورنجن ڈی اور للت جھا جیل نمبر 8 میں جبکہ ساگر شرما جیل نمبر 1 میں بند ہیں۔ تینوں ملزمین نے کہا کہ انہیں زیر سماعت قیدیوں سے حملے کا خدشہ ہے اور انہیں جیل نمبر 4 میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سماعت کے دوران دہلی پولیس نے کہا کہ یہ معاملہ جیل انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اس لیے جیل انتظامیہ کو درخواست پر فیصلہ جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔ جس کے بعد عدالت نے متعلقہ جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تینوں ملزمین کی درخواستوں پر قانون کے مطابق مناسب فیصلہ کیا جائے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ