
سورت، 5 جون (ہ س):۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو سورت، گجرات میں ایل اینڈ ٹی کے آرمڈ سسٹم کمپلیکس کا دورہ کیا، اور وہاں تیار ہونے والے جدید ترین دفاعی آلات اور اہم دیسی دفاعی منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا۔
جدید ترین دفاعی مینو فیکچرنگ سینٹر پہنچنے پر،ایل اینڈ ٹی کے سینئر حکام نے وزیر اعظم مودی کو کمپلیکس میں تیار کیے جانے والے مختلف دیسی دفاعی نظاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ یہ مرکز حکومت ہند کی آتم نر بھر بھارت مہم کے تحت بھاری انجینئرنگ اور بکتر بند دفاعی نظام کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے کمپلیکس میں ایک پودا بھی لگایا اور ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کا پیغام دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ