وزیراعظم مودی آج گجرات اور دمن میں، دوپہر ڈھائی بجے پہنچیں گے سورت کے ہزیرہ
وزیراعظم مودی آج گجرات اور دمن میں، دوپہر ڈھائی بجے پہنچیں گے سورت کے ہزیرہ نئی دہلی، 5 جون (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی آج گجرات اور دمن کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وہ دوپہر تقریباً 2.30 بجے گجرات کے سورت ضلع کے ہزیرہ میں جاری صنعتی سرگرمیوں اور بنیا
وزیراعظم نریندر مودی کے گجرات اور دمن دورے کا شیڈول بی جے پی نے اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔


وزیراعظم مودی آج گجرات اور دمن میں، دوپہر ڈھائی بجے پہنچیں گے سورت کے ہزیرہ

نئی دہلی، 5 جون (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی آج گجرات اور دمن کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وہ دوپہر تقریباً 2.30 بجے گجرات کے سورت ضلع کے ہزیرہ میں جاری صنعتی سرگرمیوں اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا جائزہ لیں گے۔ شام تقریباً 4.15 بجے، سورت میں تقریباً 18,800 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور قوم کو وقف کریں گے۔ وہ اس موقع پر جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔ سرکاری بیان میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔

سرکاری ریلیز کے مطابق، اس کے بعد وزیراعظم دمن کے لیے روانہ ہوں گے۔ وہ وہاں شام تقریباً 6.15 بجے دمن میں واقع نامو ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد دمن میں واقع نامو اسپتال قوم کو وقف کریں گے۔ وزیراعظم شام تقریباً 7.15 بجے تقریباً 2,970 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح، قوم کو وقف اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وہ مرکز کے زیرِ انتظام علاقے لکشدیپ کے لیے تقریباً 885 کروڑ روپے کے چار اہم پروجیکٹوں کا بھی سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر وہ عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande