منی پور میں 47 کروڑ روپے کی چار لاکھ یابا گولیاں برآمد، ایک گرفتار
امپھال، 5 جون (ہ س)۔ سیکورٹی فورسز نے منی پور کے جیریبام ضلع میں منشیات کے خلاف ایک بڑی مشترکہ کارروائی میں تقریباً 47 کروڑ روپے کی 400,000 یابا گولیاں ضبط کی ہیں۔ اس معاملے میں بہار کے ایک ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ ایک س
یابا


امپھال، 5 جون (ہ س)۔ سیکورٹی فورسز نے منی پور کے جیریبام ضلع میں منشیات کے خلاف ایک بڑی مشترکہ کارروائی میں تقریباً 47 کروڑ روپے کی 400,000 یابا گولیاں ضبط کی ہیں۔ اس معاملے میں بہار کے ایک ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جمعہ کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق، مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر، جمعرات کی سہ پہر ضلع جریبام کے علاقے لینانگ پوکپی میں آپریشن شروع کیا گیا۔ اس آپریشن میں آسام رائفلز، منی پور پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور انڈیا ریزرو بٹالین (آئی آر بی) کے دستے شامل تھے۔

مشترکہ ٹیم نے ٹاٹا کارگو ٹرک کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے چار لاکھ یابا گولیاں برآمد ہوئیں جوا سمگل کی جارہی تھیں۔ ٹرک ڈرائیور، جس کی شناخت بہار کے رہنے والے کے طور پر ہوئی ہے، کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

برآمد شدہ منشیات اور ضبط شدہ گاڑی کو قانونی کارروائی اور تفصیلی تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اس معاملہ میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے اس آپریشن کو منی پور میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے ریاست میں کام کرنے والے منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آسام رائفلز، جریبام پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں شمال مشرق میں منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ریاست کے مختلف حصوں میں مسلسل آپریشن کر رہی ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande