
کولکاتا، 5 جون (ہ س)۔ بنگلہ دیش میں ہادی عثمان کے قتل میں مرکزی وزارت داخلہ کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بارے میں ان کے متنازعہ دعوے کو لے کر اب ممتا بنرجی کے خلاف لال بازار میں کولکاتا پولیس ہیڈکوارٹر میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے یہ شکایت درج کرائی ہے۔
جمعرات کی رات اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف سائبر کرائم برانچ میں شکایت درج کرائی۔ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت اور مثالی کارروائی کی جائے۔
تنظیم کے ریاستی صدر چندرچوڑ گوسوامی نے شکایت میں الزام لگایا ہے کہ گزشتہ منگل کو دھرمتلہ میں وائی چینل پر دیے گئے ایک بیان سے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی شبیہ کو نقصان پہنچا ہے۔ اس بیان سے مغربی بنگال سمیت پورے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ پولیس بیان کو سنجیدگی سے لے اور فوری تحقیقات کرے۔
قابل ذکر ہے کہ ممتا بنرجی نے اپنے احتجاجی پلیٹ فارم سے دعویٰ کیا تھا کہ بنگلہ دیش میں ہادی کے قتل کے بعد قاتل ہندوستان میں داخل ہوئے اور مغربی بنگال آئے، جہاں انہیں پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے گرفتار کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ صورتحال سے پوری طرح واقف ہے۔ اس سلسلے میں ممتا بنرجی کے خلاف سلی گوڑی میں پہلے ہی ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی