ایئر مارشل آشوتوش دیکشت فضائیہ کے اگلے نائب سربراہ ہوں گے، یکم جولائی کو عہدہ سنبھالیں گے
۔ اب تک کی مدت کارمیں دیکشت نے 20 سے زیادہ قسم کے طیاروں پر 3300 گھنٹے پرواز بھری ہے نئی دہلی، 5 جون (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے فائٹر پائلٹ ایئر مارشل آشوتوش دیکشت کو فضائیہ کا نائب سربراہ مقرر کیا ہے۔ معروف ٹیسٹ پائلٹ یکم جولائی کو اپنا نیا عہدہ سنب
Air-Marshal-Ashutosh-Dixit-next-Vice-Chief


۔ اب تک کی مدت کارمیں دیکشت نے 20 سے زیادہ قسم کے طیاروں پر 3300 گھنٹے پرواز بھری ہے

نئی دہلی، 5 جون (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے فائٹر پائلٹ ایئر مارشل آشوتوش دیکشت کو فضائیہ کا نائب سربراہ مقرر کیا ہے۔ معروف ٹیسٹ پائلٹ یکم جولائی کو اپنا نیا عہدہ سنبھالیں گے، جو کہ فضائیہ میں اہم ترین قیادت کے عہدوں میں سے ایک ہے۔ ان کی تقرری ایک اہم وقت پر ہوئی ہے کیونکہ ہندوستانی فضائیہ اپنی جدید کاری اور صلاحیت سازی کے پروگراموں کو آگے بڑھا رہی ہے۔

ایئر مارشل آشوتوش دیکشت نے پہلی بار 15 مئی 2023 کو ایئر مارشل نرمدیشور تیواری کی جگہ وائس چیف آف دی ایئر اسٹاف کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ایئر مارشل ایک قابل فلائنگ انسٹرکٹر اور تجرباتی ٹیسٹ پائلٹ ہے۔ انہیں مختلف قسم کے طیاروں کو اڑانے کا تجربہ ہے، جن میں مگ-21،مگ-29 اور میراج -2000شامل ہیں۔ آشوتوش دیکشٹ گزشتہ 23 برسوں سے فضائیہ میں ہیں۔ اپنی اب تک کی مدت کار میں دیکشت نے 20 سے زیادہ قسم کے ہوائی جہازوں پر 3300 گھنٹے کی پرواز بھری ہے۔ انہوں نے آپریشن سفید ساگر اور رکشک میں حصہ لیا ہے۔

انہوں نے مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے سے متعلق کئی پروجیکٹوں کی قیادت کی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ 'خود انحصاری پر مسلسل توجہ کے ساتھ جدید کاری حاصل کرے۔ فضائیہ کے نائب سربراہ کے طور پر ان کے دور میں، ایل سی اے مارک-1 اے، مارک-2 اور اے ایم سی اے سمیت بہت سے دیسی ساختہ طیاروں کے پروجیکٹوں میں اہم پیش رفت ہوئی۔ وہ اس وقت چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس سے پہلے وہ سنٹرل ائیر کمانڈ کے ائیر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے 30 اپریل 2025 کو سنٹرل ایئر کمانڈ کی کمان چھوڑ دی۔ اس کے بعد، یکم مئی 2025 کو، انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل جانسن پی میتھیو کے بعد چیف آف دی انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھالا، جو 30 اپریل 2025 کو ریٹائر ہوئے۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، پونے اور ایئر فورس اکیڈمی، ڈنڈیگل کے سابق طالب علم ہیں۔ وہبنگلہ دیش میں واقع ڈیفنس سروسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دہلی کے سابق طالب علم بھی ہیں۔

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے سابق طالب علم، ایئر مارشل دیکشت کو 06 دسمبر 1986 کو فائٹر اسٹریم میں کمیشن دیا گیا تھا۔ آپریشنل فلائنگ، فلائٹ ٹیسٹنگ، فورس ماڈرنائزیشن اور اسٹریٹجک قیادت پر محیط ایک ممتاز کیریئر کے ساتھ، ایئر مارشل دیکشت کو 2026 میں پرم وششٹ سیوا میڈل،2023میں اتی وششٹ سیوا میڈل،2006 میں وایو سینا میڈل (وی اے ایم) اور 2011 میں وششٹ سیوا میڈل (وی ایس ایم) سے نوازا گیا ۔ ایئر مارشل دیکشت نے مغربی علاقے میں ایک فرنٹ لائن فائٹر اڈے پر میراج 2000 اسکواڈرن کی کمان کی، جو ایئر فورس کا سب سے بڑا فائٹر ٹریننگ بیس بھی ہے۔

وہ اس سے قبل ائیر ہیڈ کوارٹرز میں پرنسپل ڈائریکٹر ائیر اسٹاف ریکوائرمنٹ، اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (پروجیکٹس) اور اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (پلانز) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ فضائیہ کی جدید کاری کے انچارج ہوں گے۔ نائب سربراہ کے طور پر، وہ ہندوستانی فضائیہ میں نئی ​​خریداریوں اور ہنگامی اختیارات کے تحت سروس کے لیے کیے گئے حصول کی نگرانی کریں گے۔ ہیڈ کوارٹر میں اپنے پہلے دور کے دوران، دیکشت ہندوستانی فضائیہ میں جدید کاری اور آتم نر بھر بھارت مہمات کا حصہ تھے۔

ہندوستھان سماچار

----------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande